پی اے سی نے چیئرمین نیپرا سے کارکردگی رپورٹ مانگ لی
نور عالم خان نے نیپرا اور پی ٹی سی ایل سمیت 8 اداروں کے آڈٹ کا حکم دے دیا۔ چیئرمین پی اے سی کا کہنا تھا کہ جو ادارہ آڈٹ نہیں کرائے گا اس کا ہیڈ استعفیٰ دے اور گھر جائے۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نور عالم خان نے چیئرمین نیپرا سے تنخواہ کی تفصیلات پوچھتے ہوئے کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان کی زیر صدارت پی اے سی کا اجلاس ہوا ، جس کے روبرو چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی پیش ہوئے۔
اجلاس کے دوران چیئرمین پی اے سی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ کی تنخواہ کیا ہے؟ جس پر چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ ان کی تنخواہ 7 لاکھ 90 ہزار روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظور
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے چیئرمین نیپرا پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہ آپ کی کیا قابلیت ہے اور آپ ایسا کیا کرتے ہیں کہ آپ کو 8 لاکھ روپے تنخواہ دی جارہی ہے۔
نور عالم خان نے نیپرا اور پی ٹی سی ایل سمیت 8 اداروں کے آڈٹ کا حکم دے دیا۔ چیئرمین پی اے سی کا کہنا تھا کہ جو ادارہ آڈٹ نہیں کرائے گا اس کا ہیڈ استعفیٰ دے اور گھر جائے۔
نور عالم خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل والے 80 کروڑ ڈالر ادا نہیں کررہے صرف باتیں کررہے ہیں۔









