سرکاری ملازمین کو عید سے قبل پیشگی تنخواہیں اور پینشنز کی ادائیگی کا اعلان

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم شہباز شریف کی مشاورت سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشنز عید سے قبل فراہم کرنے کاا اعلان کیا، سندھ حکومت  پہلے ہی پیشگی تنخواہیں دینے کا اعلان کرچکی ہے تاہم کے پی نے مالی بحران کے باعث معذرت کرلی

سندھ حکومت کے بعد وفاقی حکومت نے بھی سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے اس ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعظم اور وزیر خزانہ باہمی مشاورت سے تنخواہیں عید سے قبل جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید الفطر سے قبل تنخواہیں ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پینشنز بھی عید سے قبل ادا کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت کا عید سے قبل عوام کو جھٹکا: بجلی فی یونٹ 46 پیسے مہنگی

اسحاق ڈار نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے اس ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ ماہانہ پنشن کی ادائیگی بھی عیدالفطر سے پہلے کردی جائے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں اور پینشنز کی ادائگی کے لیے  سیکرٹری خزانہ کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پیشگی تنخواہوں کی ادائیگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‏وزیراعظم شہباز شریف نے ملازمین اور پینشنرز کی سہولت کے لئے عیدالفطر سے قبل تنخواہ اور ماہانہ پینشن ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ خزانہ سندھ کی طرف سے بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق عید سے قبل 17 اپریل کو سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ملازمین کو تنخواہ ادا کی جائے گی ۔

دوسری جانب مالی بحران کا شکار خیبر پختونخوا حکومت نے عید پر پیشگی تنخواہوں اور پینشنز کی ادائیگی سے معذرت کی ہے۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ نے عید پر پیشگی تنخواہ  نہ دینے کا کہا ہے۔

متعلقہ تحاریر