اعتزاز احسن کی آئین بچاؤ مہم؛ نامور وکلاء کا گول میز کانفرنس کا اعلان
نامور وکلاء نے ملک کی موجودہ آئینی موجودہ صورتحال کے پیش نظر15 اپریل کو گول میز کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کردیا جبکہ اعتزاز احسن نے عوام کو روزانہ چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لیے سپریم کورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی
ملک کے نامور وکلاء نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر گول میز کانفرنس بلانے کااعلان کیا ہے، بیرسٹر اعتزاز احسن نے آئین بچاؤ مہم شروع کرنے کااعلان کرتے ہوئے اہم وڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے۔
سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں آئین بچاؤ مہم شروع کرنے کااعلان کیا ہے جبکہ ملک کے نامور وکلاء نے گول میز کانفرنس بلانے کا ارادہ بھی ظاہر کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پشاور:قومی اسمبلی کے تین حلقوں پر 30 اپریل کا ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل
ملک کے نامور وکلاء نے 15 اپریل کو لاہور میں گول میز کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس میں آئینی و قانونی ماہرین ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
گول میز کانفرنس میں پارلیمنٹ کی جانب سے عدلیہ پر حملے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا جبکہ حکومتی وسائل سے سپریم کورٹ پر ہونے والے زبانی حملوں کے اثرات کا تجزیہ کیا جائے گا۔
کانفرنس کی میزبانی لطیف کھوسہ، اعتزاز احسن اور خواجہ طارق رحیم کریں گے۔ کانفرنس میں سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کے مندوبین کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
آئینی ماہرین گول میز کانفرنس کے اختتام پر ایک تفصیلی اعلامیہ بھی جاری کریں گے جس میں مستقبل کے لائحہ عمل کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔
سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عوام اور وکلا اپنے ہاتھوں میں پلاے کارڈز اٹھا کر آج سے روزانہ سپریم کورٹ کے باہردن 11بجے جمع ہوں اور نعرے لگائیں کہ چیف تیرے جانثار بے شمار۔
ہم مُلک بچانے نکلے ہیں آؤ ہمارے ساتھ چلو🔥🔥۔ اعتزاز احسن کالوگوں کے نام اہم پیغام pic.twitter.com/tXW16OQU5r
— Abuzar Furqan (@AbuzarFurqan) April 11, 2023
واضح رہے کہ پنجاب میں انتخابات کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پر 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو جاری نہیں کیے جاسکے۔جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں ایک صفحہ پرمشتمل رپورٹ جمع کروائی جس میں کہا گیا کہ حکومت نے الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے فراہم نہیں کیے۔