جلاوطن گل بخاری کے شوہر گھرمیں دوسری عورت لے آئے

گل بخاری نے اپنے شوہرسے مبینہ مراسم رکھنے والی خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہوئے خاتون اور اپنے شوہر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تحریک انصاف اور اسٹیبشلمنٹ کی کڑی ناقد اور2019 سے برطانیہ میں خودساختہ جلاوطنی کی زندگی گزارنے والی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ گل بخاری نےاپنی غیرموجودگی میں شوہر علی نادر پر گھر میں پرائی عورت لانے کا الزام عائد کردیا۔

گل نے اپنے شوہرسے مبینہ مراسم رکھنے والی خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہوئے خاتون اور اپنے شوہر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گل بخاری بغض عمران میں پی ٹی آئی کے ووٹرز کو گالیاں دینے پر اتر آئیں

صحافی گل بخاری اور اسد طور آمنے سامنے

خاتون سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ خاتون صوفیہ  چشتی پر اپنی ازدواجی زندگی تباہ کرنے کا الزام عائد کردیا۔ گل بخاری نے صوفیہ چشتی کی متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ جب میں جلاوطن تھی تو میرے گھر میں یہ ہورہا تھا، یہ عورت میرے شوہر سے مجھے چھوڑنے کی بھیک مانگ رہی ہے۔

گل بخاری نے اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھاکہ”تم نے میرے گھر میں اسکی میزبانی  کی۔ وہ رات دن میرے گھر میں رہی صرف اس لیے کہ میں جلاوطن تھی؟


گل بخاری

گل بخاری

گل  کی جانب سے اپنے شوہر پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیے جانے کےبعد ان کا نام ٹوئٹر پرٹرینڈ کرنے لگا تاہم صارفین نے اظہار ہمدردی کرنے کے بجائے انہیں تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کی ذاتی زندگی پر رکیک حملے کرنے والی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو مکافات عمل کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کے بعد گل نے اپنے ٹوئٹ مٹادیے تاہم اس وقت تک صارفین اسکرین شاٹس لے چکے تھے جو کہ اب پر ان پر تنقید کا باعث بن رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گل بخاری کے شوہر علی نادر اور خاتون صوفیہ چشتی نے تاحال خود پر عائد کردہ الزامات پر کوئی وضاحت پیش نہیں کی ہے۔

متعلقہ تحاریر