وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 5 چھٹیوں کا اعلان کردیا

وزرات داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کی چھٹیوں کا باقاعدہ نوٖٹیفکیشن وزارت داخلہ سے جاری ہوگا۔

وفاقی حکومت نے عیدالفظر کی چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کی تعطیلات 21 سے 25 اپریل تک ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالفظر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق عیدالفطر پر 5 تعطیلات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کے خلاف کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی

جوڈیشل کمیشن کی جسٹس مسرت ہلالی کو پی ایچ سی کا باقاعدہ چیف جسٹس بنانے کی سفارش

وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالفطر کی چھٹیوں کی منظوری کابینہ ڈویژن کی سفارش پر دی گئی ہے۔

وزرات داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کی چھٹیوں کا باقاعدہ نوٖٹیفکیشن وزارت داخلہ سے جاری ہوگا۔

خیال رہے کہ ماہرین فلکیات اور رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال پاکستان میں رمضان المبارک کے پورے 30 روزے ہوں گے جس کے بعد عید الفطر 22 اپریل 2023ء بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر