پاکستان کیلئے خوشخبری؛ آئی ایم ایف کے پروگرام بحال ہونے کے امکانات بڑھ گئے

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے مشن چیف نیھتن پورٹر نے کہا کہ پاکستانی حکام کی ان کوششوں کی حمایت کر رہے ہیں، ہم جلد مالیاتی یقین دہانیاں حاصل کرنے کا منتظر ہے تاکہ نویں اقتصادی جائزے کی کامیاب  تکمیل کی راہ ہموار ہو۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) مشن چیف نیتھن پورٹر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ورچوئل ملاقات میں معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد امید ہے کہ اسٹال لیول معاہدہ جلد طے پاجائےگا۔

اکتوبر2022 کے بعد پہلی مرتبہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف کے مشن چیف نیتھن پورٹر کے بیانات میں تضاد نظر نہیں آیا اور مماثلت نظر آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عالمی بینک کے ایک مرتبہ پاکستانی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے مشن چیف نیھتن پورٹر کے  مطابق  آئی ایم ایف پاکستانی حکام کی ان کوششوں کی حمایت کر رہا ہے تاہم آئی ایم ایف جلد از جلد ضروری مالیاتی یقین دہانیاں حاصل کرنے کا منتظر ہے تاکہ نویں اقتصادی جائزے کی کامیاب  تکمیل کی راہ ہموار ہو۔

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف مشن چیف کے مطابق آئی ایم ایف کا پاکستان کے اہم دوست ممالک کی طرف سے مالی امداد کے حالیہ  اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے۔

نیتھن پورٹر کا کہنا تھاکہ پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف اسٹاف کی حالیہ ملاقاتوں میں  مضبوط پالیسیوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ ان پالیسیوں پر عمل درآمد کی کوششوں میں مدد کیلئے خاطر خواہ مالی اعانت کے حصول کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

پاکستان نے وزیر خرانہ  اسحاق ڈار نے بھی اپنے ایک بیان میں  کہا ہے کہ  سعودی  عرب کے بعد متحدہ عرب امارات کے حکام نے آئی ایم ایف کو پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی دوطرفہ امداد کی تصدیق کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک  متحدہ عرب امارات کے حکام سے مذکورہ  فنڈز لینے کے لئے  ضروری دستاویزات  کی تیاری میں مصروف ہے۔

سعودی عرب پہلے ہی دو ارب ڈالر کی فراہمی کی تصدیق کر چکا ہے۔اس کے بعد پاکستان  اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کے لئے بڑی مشکلات دور ہو چکی ہیں۔ سستا پٹرول فراہم کرنے کے بارے بھی آئی ایم ایف کو  وضاحت دے دی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر