مہنگائی کا رونا؛ جنگ نے اخبارات کی قیمتیں بڑھادیں مگر ملازمین کی تنخواہیں نہیں
پاکستان کے سب سے بڑے نشریاتی اور اشاعتی ادارے جنگ گروپ نے بڑھتی مہنگائی اور روپے کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں اضافے کی وجہ سے اپنے اخبارات کی قیمتیں بڑھادیں ہیں تاہم اسی مہنگائی سے ستائے اپنے ملازمین کی تنخواں میں اضافے سے مکمل انکاری ہے۔
پاکستان کے سب سے بڑےاشاعتی ادارے جنگ گروپ نے مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے اپنے اخبارات کی قیمتیں بڑھادی مگر اسی مہنگائی کے ہاتھوں جیتے جی مرتے اپنے صحافیوں اور ملازمین کی تنخواہوں میں گزشتہ تین سال سے اضافہ نہیں کیا۔
اشاعتی ادارے نے اپنے ایک اشتہار میں اخبارات کی قیمتوں میں اضآفے کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اخباری صنعت شدید مالی بحران کا شکار ہے، مہنگائی اور یوکرین، روس جنگ کی وجہ سے درآمدی سامان بھی مہنگا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
جیو نیوز میں تنخواہوں پر احتجاج؛ لاکھوں روپے سیلری والے اینکرز بھی پریشان
ایمان مزاری کا جیو نیوز کے ملازمین سے اظہار یکجہتی؛ میر شکیل سے تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ
جنگ گروپ نے بتایا کہ ڈالر کی دن بدن بڑھتی ہوش ربا قیمتوں اور مہنگائی نے اخباری کاغذ، سیاہی اور پلیٹس کی درامدی قیمت انتہائی بلند سطح پر پہنچا دی ہیں جس کی وجہ سے اخبارات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کے مالکان نے اخبارات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں بے انتہا اضافے کو تسلیم کرلیا تاہم اسی مہنگائی سے ستائے اپنے ملازمین کی تنخواہیں نہیں بڑھائی۔
جیو نیوز، روزنامہ جنگ اور ڈیلی نیوز انٹرنیشنل سے منسلک صحافی اور میڈیا ورکرز گزشتہ کئی ماہ سے اپنی تنخواہوں میں اضافے احتجاج کرتے نظر آرہے ہیں تاہم مالکان نے تاحال ان کا کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کیا ہے۔