جمائما گولڈ اسمتھ نے لندن موٹر وے سے عمران خان کی تصویر شیئر کر دی

عمران خان کی سابق اہلیہ نے لندن ہائی وے پر سفر کرتے ہوئے ایک ٹرالر کے پیچھے عمران خان کی لائف سائز پینٹنگ دیکھی جو ان کی کار کے آگے آگے جارہا تھا۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے سابق شوہر عمران خان کی لندن موٹروے سے تصاویر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی ہیں ، انہوں نے لندن موٹر وے پر کھنچی ہوئی ٹرک کی تصویر شیئر کی ہے جس پر عمران خان کا پوسٹر چسپاں ہے۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ٹرک کی تصویریں پوسٹ کیں جن پر سابق وزیراعظم پاکستان کے پوسٹرز تھے۔ ٹرک پر سرخ اور سبز رنگ میں پینٹ کیے گئے پوسٹر کے پس منظر کے ساتھ عمران خان کی تصویر تھی جو پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے کی علامت ہے۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ہنستے ہوئے ایموجی اور پاکستانی پرچم کے ساتھ تصاویر پوسٹ کیں۔ پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے، لندن میں مقیم صحافی احتشام خان نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل انہوں نے ایک اور موٹر وے پر بھی ایسا ہی ٹرک کو دیکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ہم سب کو سپریم کورٹ کے لیے نکلنا ہوگا اور میں قیادت کروں گا، عمران خان

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا عطاء اللہ تارڑ کو کرارا جواب، ٹیلی تھون فنڈز کی تقسیم کی ویڈیو جاری کردی

صحافی احتشام خان نے اپنے تبصرے میں مزید کہا ہے کہ یہ ان کے (عمران خان کے) بیٹوں قاسم اور سلیمان کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہوگا جو لندن میں اپنی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ایک ٹویٹ میں پاکستان میں رمضان گزارنے کا اپنا تجزبہ شیئر کیا تھا ، انہوں نے پاکستان میں اپنے وقت کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کا مقدس مہینہ کیسا گزرا تھا۔

جمائما ہمیشہ پاکستان سے محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے تازہ ترین بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں اردو میں گانا بھی گایا تھا۔ جمائما کا انٹرویو ای ایم بی ہاشمی نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے فنڈ ریزنگ کے حوالے سے کیا تھا۔

انٹرویو کے دوران اینکر پرسن نے جمائمہ سے اردو میں گانا گانے کی فرمائش کی تھی۔ جس پر جمائمہ گولڈ اسمتھ نے "آو بچو سیر کرائیں تم کو پاکستان کی” گانا گنگنایا تھا۔

متعلقہ تحاریر