چیف الیکشن کمشنر کیلیے 10 کروڑ روپے مالیت کے گھر کی تعمیر کا ٹینڈر جاری

چیف الیکشن کمشنر کی رہائشگاہ سیکٹر جی فائیوٹو میں تعمیر کی جائے گی، نجی کمپنیوں سے5 مئی سے قبل  پیشکشیں طلب، رہائشاہ کی تعمیر  پر آنے والے  10 کروڑ روپے  کے اخراجات سی ڈی اے اپنے بجٹ سے پورے کرے گا۔

ملک میں بروقت انتخابات کے انعقاد میں ناکام چیف الیکشن کمشنر پر حکومت نے نوازشات شروع کردیں۔

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے)نے چیف الیکشن کمشنر کےلیے 10 کروڑ روپےمالیت کے گھر کی تعمیر کا ٹینڈر جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

90 لاکھ سے زائد نوجوان آئندہ انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

مفتاح اسماعیل کو ہر ڈویژن کو صوبہ بنانے کی تجویز پر تنقید کا سامنا

 

الیکشن کمشنرکی نئی رہائش گاہ اسلام آباد کے سیکٹر جی فائیوٹو میں سی ڈی اے کی زیرنگرانی نجی کمپنی کے ذریعے تعمیر کی جائے گی۔وفاقی  حکومت نے رواں ماہ ہی الیکشن کمشنر کے لیے نئی رہائشگاہ کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔

سی ڈی اے نے الیکشن کمشنر کی رہائشگاہ کی تعمیر کیلیے اخبارات میں اشتہار شائع کرتے ہوئے نجی کمپنیوں سے5 مئی سے قبل  پیشکشیں طلب کی ہیں۔الیکشن کمشنرکی رہائشاہ کی تعمیر  پر آنے والے  10 کروڑ روپے  کے اخراجات سی ڈی اے اپنے بجٹ سے پورے کرے گا۔

متعلقہ تحاریر