علی افضل ساہی نے غریدہ فاروقی کو کم علم،نالائق اور لفافہ صحافی کہہ دیدیا
تحریک انصاف کے رہنما نے غریدہ فاروقی کی جانب سے شیئر کردہ پی ٹی آئی پنجاب کے ٹکٹ ہولڈرز کی فہرست کو جعلی قرار دیدیا

تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کے داماد علی افضل ساہی نے غریدہ فاروقی کو کم علم ، نالائق اور لفافہ صحافت کا مرتکب قرار دےدیا۔
غریدہ فاروقی نے مبینہ طور پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز کی جعلی فہرست شیئر کی تھی جس پر علی افضل ساہی نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے اپنے ٹوئٹ میں تحریک انصاف پنجاب کے ٹکٹ ہولڈرز کی مبینہ طور پر جعلی فہرست شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ” چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے دامادعلی افضل ساہی اور عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو پنجاب الیکشن کیلیے عمران خان کی جانب سےپی ٹی آئی کے ٹکٹ مل گئے“۔
انہوں نے طنزیہ اسلوب اپناتے ہوئے لکھاکہ” لیکن نہ تو یہ سیاسی رشوت کہلائے گی نہ موروثی سیاست، یہ ہے اصل تبدیلی“۔
آپ کی کم علمی, نالائقی اور لفافہ صحافت پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے- یہ فہرست آپ کی صحافت کی طرح جعلی ہے. ایک تو حسان نیازی نے کسی حلقے سے کاغذ ہی جمع نہیں کروائے😂۔ رہی بات میری تو آپکی اطلاع کے لیے عرض ہے مجھے 2018 کے انتخابات میں، اس رشتہ داری کے بغیر پارٹی کی طرف سے تین ٹکٹ دئیے pic.twitter.com/sz3ogT3Nrz
— Ali Afzal Sahi (@sahialiafzal) April 18, 2023
علی افضل ساہی نے غریدہ فاروقی کے ٹوئٹ کا عکس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ”آپ کی کم علمی، نالائقی اور لفافہ صحافت پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے، یہ فہرست آپ کی صحافت کی طرح جعلی ہے“۔
انہوں نے کہاکہ” ایک تو حسان نیازی نے کسی حلقے سے کاغذ ہی جمع نہیں کروائے، رہی بات میری تو آپکی اطلاع کے لیے عرض ہے مجھے 2018 کے انتخابات میں، اس رشتے داری کے بغیر پارٹی کی طرف سے تین ٹکٹ دیے گئے تھے“۔









