پارلیمان سے منی بل نامنظور کروا کر وزیراعظم شہباز شریف اپنے دام میں خود ہی آگئے
سپریم کورٹ نے اپنے حکم نانے میں لکھا ہے کہ پارلیمنٹ سے منی بل (Money Bill) مسترد ہونے کا ایک تاثر یہ بھی جاتا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو چکی ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے گذشتہ روز وزارت دفاع کی ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 7 صفحات پر مشتمل حکم جاری کیا، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پارلیمان سے فنڈز جاری کرنے کا بل مسترد ہونے سے عام تاثر یہ ملتا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ میں اپنا اعتماد کھو چکے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے اس حکم سے شہباز شریف حکومت پر دہری تلوار لٹ گئی ہے ، کیونکہ اگر حکومت پارلیمان میں بجٹ پیش کرے اور بجٹ منظور نہ ہو تو وزیراعظم اور حکومت پر سیدھا سیدھا عدم اعتماد ہوجاتا ہے۔
سپریم کورٹ نے اپنے حکم نانے میں لکھا ہے کہ پارلیمنٹ سے منی بل (Money Bill) مسترد ہونے کا ایک تاثر یہ بھی جاتا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو چکی ہے۔ حکم میں لکھا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں آئین کے آرٹیکل 64 اے کا مسترد ہونا ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔ ایک ممکنہ صورتحال یہ بنتی ہے کہ وزیراعظم اور ان کی کابینہ ایوان میں اپنا اعتماد کھو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سپریم کورٹ انتخابی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے وزراء کو 5 سال کےلیے نااہل قرار دے، اعتزاز احسن
کوئی احمق ہی انتخابات اکتوبر سے آگے لے جانے کی بات کرسکتا ہے، آصف زرداری
تاہم اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان نے اس خیال کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ کو پارلیمان کی اکثریت کا اعتماد حاصل ہے۔
اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ پارلیمان سے ڈیمانڈ مسترد ہونے کی صورتحال کو جلد تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
سپریم کورٹ کے اس حکم پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر قانون دانوں نے کہا ہے کہ حکومت پر سپریم کورٹ کے 4 اپریل کے حکم کے ساتھ ساتھ ایک اور تلوار لٹک گئی ہے، وہ یہ منی بل پارلیمنٹ سے مسترد ہونے کا مطلب واضح ہے کہ وزیراعظم اور کابینہ پارلیمنٹ میں اپنا اعتماد کھوچکے ہیں ، کیونکہ جب بجٹ پیش ہوتا ہے اور حکومت بجٹ منظور نہ کروا پائے تو وزیراعظم پر نوکانفیڈنس (عدم اعتماد) ہوجاتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسی طرح منی بل بھی بجٹ ہی کی ایک صورت ہوتا ہے ، حکومت 21 ارب روپے کا جو منی بل پارلیمنٹ لائی تھی وہ مسترد ہوگیا ، گویا عدالت نے حکومت کو باور کرایا ہے کہ آپ نے بہت بڑی غلطی کردی ہے کہ آپ نے انجانے میں بہت بڑی غلطی کردی ہے ، جس کا آپ کو خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ شہباز شریف کو ان کی قانونی ٹیم نے مِس گائیڈ کردیا ہے۔