شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا دورہ شیڈول
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ ایس سی او وزرائے خارجہ میٹنگ ہے جس میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایک اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ شرکت کریں گے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے وفد کے ہمراہ بھارتی شہر گوا جائیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اپنے دورے کے دوران اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ایس سی او کا اجلاس چار اور پانچ مئی کو بھارت میں شیڈول ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے جمعرات کے روز ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سرکاری وفد کے ہمراہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کےلیے بھارتی شہر گوا جائیں گے۔ کانفرنس 4 اور 5 مئی کو شیڈول ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کشیدہ ماحول میں الیکشن سے پاک بھارت جنگ کے اندیشہ ہے، وزارت دفاع
پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نگراں حکومتوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ ایس سی او وزرائے خارجہ میٹنگ ہے جس میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایک اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ شرکت کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ کے دوران صحافیوں کی جانب سے ممتاز زہرا بلوچ سے سوال کیا گیا کہ کیا بلاول بھٹو زرداری کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی وزیر خارجہ سے بھی سائیڈ لائن ملاقاتیں ہوں گی؟۔
صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کےدورہ بھارت کے حوالے سے تفصیلات طے کی جارہی ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ دورے میں بلاول بھٹو کے ساتھ کون کون ہوگا ابھی اس حوالے سے تفصیلات ظاہر نہیں کی جاسکتی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت کے حوالےسے ایک اہم اجلاس وزارت خارجہ میں ہوا تھا ، جس میں تفصیلات طے کی گئیں تھیں۔









