ملک میں 2 کروڑ 22 لاکھ لڑکے لڑکیاں شادی کیلیے رشتوں کے متلاشی

تیزی سے مقبول ہوتی ایپلی کیشن’ دل کا رشتہ‘ پر اب تک11لاکھ نوجوانوں نے اندراج کرالیا، ایک لاکھ 78 ہزار جوڑوں کی ملاقات بھی ہوگئی، 2 ہزار جوڑے شادی کے بندھن میں بھی بندھ گئے

پاکستان میں شادی کیلیے رشتوں کی تلاش ہر گھر کا مسئلہ ہے، بیٹیوں کے لیے والدین برسرروزگار اور نیک سیرت نوجوانوں کی تلاش میں نظر آتے ہیں تو لڑکوں کے والدین کو کھاتے پیتے گھرانے کی خوبصورت لڑکیوں کی تلاش ہوتی ہے۔

اس چکر میں شادی کے منتظر نوجوانوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ تازہ ترین سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں لگ بھگ 2 کروڑ 22لاکھ نوجوان لڑکے لڑکیاں رشتوں کے متلاشی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پسند کی شادی کرنے والے جوڑوں میں طلاق کارجحان خوفناک حد تک بڑھ گیا

پسند کی شادیوں کا معاملہ، کراچی کی عدالتوں سے لاہور کی عدالتوں تک پہنچ گیا

تیزی سے مقبول ہوتی ایپلی کیشن’ دل کا رشتہ‘ نے مسئلہ حل کر دیا، اب تک11لاکھ پروفائلز رجسٹرڈ کرلی گئیں۔مناسب رشتوں کی کمی کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کی شادیاں کزنز میں کر دیتے ہیں اور کزنز میں رشتے نہ ہونے کی وجہ سےوالدین اب ذات برادری سےباہر بھی رشتے کرنے کو تیار ہیں تاہم مناسب اور قابل اعتماد رشتوں کی کمی کی وجہ سے ہچکچاتے ہیں۔

تیزی سے مقبول ہوتی ہوئی رشتہ ایپلی کیشن دل کا رشتہ نے گھر گھر کے مسئلے کو حل کر دیا ہے اور اب تک 11لاکھ 27 ہزار سے زائد رشتہ پروفائلز کو رجسٹرڈ کر لیا ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ ایک لاکھ78ہزار لوگوں کو ملوا بھی دیا ہے جبکہ دو ہزار لوگ کامیابی سے شادی کے بندھن میں بھی بندھ گئے ہیں۔

دل کا رشتہ ایپلیکیشن اپنے تمام صارفین کےلئے نہایت محفوظ پلیٹ فارم ہے اور ایپ پر موجود شادی کے منتظر پروفائلز کی مکمل تصدیق کا ذمہ بھی دل کا رشتہ اپنے سر لے رکھا ہے۔صارف کی بنائی ہوئی پروفائل کو فون پر ویری فائی کیا جاتا ہے پھر ان کے گھر پہنچ کر بھی معلومات کو کراس چیک کیا جاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر