ٹی ایل پی کا 11 مئی کو لانگ مارچ کا فیصلہ؛ پنجاب الیکشن میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش ؟
تحریک لبیک نے حکومت کو 10 مئی تک مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا الٹی میٹم دیتے ہوئے 11 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے 14 مئی کوپنجاب میں عام انتخابات کروانے کا حکم دے رکھا ہے
تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ محمد سعد رضوی نے وفاقی حکومت کو 10 مئی تک مہنگائی کی شرح اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی الٹی میٹم دے دیا ہے ۔
تحریک لبیک (ٹی ایل پی )کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالتﷺ ریلی سے خطاب میں سعد رضوی نے حکومت کو 10 مئی تک مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا الٹی میٹم دیا۔
یہ بھی پڑھیے
آئندہ ٹی ایل پی کی حمایت کے بغیر کوئی حکومت نہیں بنے گی، علامہ سعد رضوی
نجی ٹی وی چینل بول نیوز سے وابستہ صحافی محمد تنویر نے ایک ٹوئٹرپیغام میں کہا کہ سعد حسین رضوی کا 11 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا فیصلہ جبکہ 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن ہیں۔
سعد حسین رضوی کا 11 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا فیصلہ
اور 14 مئی کو الیکشن ہیں
مطلب کمپنی ضد لگا چکی ہے کہ الیکشن نہیں کروانے— M Tanveer (@MTANVEER3) April 26, 2023
محمد تنویر نامی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ سعد رضوی کا 11 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا فیصلہ اداروں کی آشیر باد سے ہورہا ہے کیونکہ وہ الیکشن نہ کروانے کی عہد کر بیٹھے ہیں۔
ٹی ایل پی کے مرکزی امیر سعد رضوی کا کہنا تھا کہ اگر 10 مئی تک مہنگائی کی شرح میں کمی نہیں لائی گئی تو 11 مئی سے حکومت وقت کے خلاف اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کیا جائے گا ۔
صاحبزادہ حافظ محمد سعد رضوی نے سپریم کورٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہر بات پر سوموٹو نوٹس لینے والے ناموس رسالت ﷺ پر کوئی از خود نوٹس نہیں لیتے ہیں ۔
ٹی ایل پی کے امیر کا کہنا تھا کہ ہمارا ریڈ زون صدارتی ہاؤس، وزیراعظم ہاؤس یا پارلیمنٹ نہیں ہے بلکہ ہماری ریڈ لائن نبی آخرزمان کی ناموس و حرمت ہے جس پر خاموش نہیں رہے گے۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی ایل پی نے حکومت کو عید تک پٹرول سستا کرنیکی ڈیڈ لائن دیدی
حافظ سعد رضوی نے مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز اور اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں اپنی سیاسی دکانداری چمکا رہے ہیں۔
تحریک لبیک کے امیر کا کہنا تھا کہ عمران خان زمان پارک میں عورتوں کے پیچھے چھپ کر بیٹھا ہے جبکہ دوسرا ملک سے فرار ہوکر لند ن میں بیٹھ کر ووٹ کو عزت کے نعرے لگارہا ہے۔