مال مفت دل بےرحم: غریب ملک کے امیر حکمرانوں کے کھابے

وزیراعظم شہباز شریف نے عید ملن کے نام پر اراکین پارلیمان کے اعزاز میں لش پش کھانوں پر مشتمل ظہرانے کا بندوبست کیا ہے۔

ایک وقت کے کھانے کو ترسنے والی عوام کے غریب ملک کے وزیراعظم کی جانب سے اراکین پارلیمان کے اعزاز میں عید ملن ظہرانے کی دعوت دی گئی ہے ، جس میں مہمانوں کی ضیافت کے لیے چھ سے زائد ڈشز تیار کی گئی ہیں ، میٹھے کی ڈشز اس کے علاوہ ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی لش پش کھانوں کی ویڈیو پاکستان جیسے غریب ملک کے وزیراعظم اور وزراء کے منہ پر طماچہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آج اراکین پارلیمان کے اعزاز میں عید ملن ظہرانہ دیا جارہا ہے ، عید ملن ظہرانے کا اہتمام پارلیمنٹ ہاؤس اسپیکر لاؤنچ میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات تاخیر کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ کچھ دیر میں

عدالت عظمیٰ پارلیمان کی عزت و توقیر کا خیال رکھے، اسپیکر قومی اسمبلی کا چیف جسٹس کے نام خط

وزیراعظم کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں حکومت میں شامل اتحادی پارٹیوں کے سربراہان اور اراکین قومی اسمبلی اور اراکین سینیٹ شامل ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق وزراء کے لیے الگ روم میں سیٹوں کا بندوبست کیا گیا ہے ، اور وزیراعظم بھی وفاقی وزراء کے ساتھ کھانا تناول فرمائیں گے۔

ظہرانے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اراکین پارلیمان سے خطاب بھی کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق اراکین پارلیمان کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں چھ سے زائد ڈشز تیار کی گئی ہیں۔ تمام کھانا وزیراعظم ہاؤس میں تیار کیا گیا ہے ، وہاں سے کھانا پارلیمنٹ ہاؤس لایا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر