سپریم کورٹ میں سماعت کے تین گھنٹے بعد وزیراعظم پھر پارلیمان سپریم کا راگ الاپنے لگے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے فیصلے تسلیم کرنا ہوں گے۔ حکومت ہر معاملے پر ایوان کو اعتماد میں لے رہی ہے۔ ملک کو اب کھیل تماشہ کرنے والوں کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی روز انتخابات ہوں گے۔ حکومت ہر معاملے پر پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عمل کو یقینی بنائے گی۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ ہاؤس اسپیکر لاؤنچ میں اراکین پارلیمان کے اعزاز میں دیئے گئے عید ملن ظہرانے کے موقع پر دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اس کا فیصلہ قبول کرنا ہی پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیے 

مجھے صرف ان 3 لوگوں سے خطرہ ہے جنہیں وزیرآباد حملے میں نامزد کیا، عمران خان

پاکستان کے مجرم اور فارن فنڈڈ پارٹی کے لیڈرسےمذاکرات کیوں کریں؟ اسعد محمود

ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال وفاقی کابینہ اور اراکین پارلیمان کے سامنے رکھتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی کچھ بھی کرلے پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پارلمنٹ کی بالادستی پر کسی کی دھونس اور زبردستی قبول نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے فیصلے تسلیم کرنا ہوں گے۔ حکومت ہر معاملے پر ایوان کو اعتماد میں لے رہی ہے۔ ملک کو اب کھیل تماشہ کرنے والوں کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ سیاسی اور معاشی صورتحال سب کے سامنے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کو تباہ کیا ، ہم ملک کو بھنور سے نکال لائے ہیں۔ پارلیمنٹ نے میرا انتخاب کیا ، میں اس ادارے کو جوابدہ ہوں۔ اچھا وقت آنے والا ہے معاشی صورتحال میں بھی بہتری ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، اتحادیوں کی مشاورت سے تمام فیصلے کررہے ہیں۔ اب بھی سنجیدہ مذاکرات سے مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔

متعلقہ تحاریر