وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی غلط بیانی نے آئی ایم ایف پروگرام کا حصول ناممکن بنا دیا

آئی ایم ایف نے اسحاق ڈار کے پیش کیے گئے معاشی اعداد و شمار پر عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے درست معلومات فراہم نہیں کیں جبکہ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ تمام شرائط پوری کردی ہیں، اب ڈومور سے نو مور کی پوزیشن پر آگئے ہیں

وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کی تمام تر شرائط مکمل کردی ہیں تاہم ان کے مزید مطالبات اب نہیں تسلیم کیے جائیں گے ۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے جتنی شرائط عائد کیں سب پر عمل درآمد کردیا،اب ہم  ڈومور سے نو مور کی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ڈیبٹ سسٹین ایبلٹی اینالیسس رپورٹ نے ملکی معیشت اور عوام کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

وزیر خزانہ نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کو "نو مور” کا پیغام دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام شرائط پوری کردیں، اب مزید اور نہیں کرے گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئیں جس کے بعد توقع ہے کہ آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کرلے گا ۔

ذرائع کے مطابق  آئی ایم ایف نے اسحاق  ڈار کے پیش کیے گئے معاشی اعداد و شمار پر عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے درست معلومات فراہم نہیں کیں ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے کچھ عرصہ قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف  قرض کی فراہمی کے بدلے ایٹمی پروگرام بند کروانا چاہتا ہے مگر ایسی کوئی شرط قبول نہیں کی جائے گی۔

بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان ایستھر پریز رز نےاسحاق ڈار کے بیان پر کہا تھا کہ ایٹمی پروگرام سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

ایٹمی پروگرام سے متعلق اسحاق ڈار کے غیر سنجیدہ بیان پر حکومتی ارکان نے بھی وضاحت مانگی جس پر وفاقی وزیر خزانہ آئی ایم ایف نے جوہری صلاحیت سے متعلق کوئی شرط نہیں رکھی ۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے خلاف اسٹیٹ بینک سے 239 ارب قرض لیکر معاہدہ توڑ دیا

بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے اسحاق ڈار کے  معاشی اعداد و شمار اور متحدہ عرب امارات ، چین اور سعودی عرب کی جانب سے بیل آؤٹ پیکج اور رول اوورکو بھی ماننے سے انکار کیا ہے ۔

ملک کی جوہری صلاحیت اور معاشی صورتحال سے متعلق غلط بیانی کے بعد بھی وفاقی وزیر خزانہ پر امید ہیں کہ آئی ایم ایف جلد اسٹاف لیول معاہدہ کرکے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کروائے گا۔

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے پاکستان کو فنانسنگ کے بارے آئی ایم ایف کو مطلع کردیا جبکہ سعودی عرب کی 2 ارب ڈالر فراہم کرنے کی تصدیق کی گئی ۔

متعلقہ تحاریر