21ارب روپے نہیں ملے، الیکشن کمیشن کے جواب پر سپریم کورٹ کا وزارت خزانہ کو نوٹس

الیکشن کمیشن نے فنڈز کی عدم فراہمی سے متعلق رپورٹ گزشتہ رات جمع کرائی تھی، رجسٹرار سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ سے کل رپورٹ طلب کرلی، خصوصی پیغام رساں کے ذریعے نوٹس بھجوادیا۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور  خیبرپختونخوا (کے پی) میں انتخابات کے لیے 21ارب روپے کے فنڈز  کی فراہمی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔

الیکشن کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ عدالتی احکام کے باوجود وزارت خزانہ 21 ارب روپے کے فنڈز جاری نہیں کیے جس کے باعث 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے جواب کی بنیاد پر وزارت خزانہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فنڈز کی فراہمی سے متعلق رپورٹ کلب طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیے

اتحادی حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات میں مثبت پیش رفت کا امکان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف عدالتی فائل کی گمشدگی کا معاملہ نمٹادیا

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے فنڈز  فراہمی سے متعلق 2 صفحات پر مشتمل پیش رفت رپورٹ گزشتہ رات جمع کرائی گئی جس میں فنڈز  نہ ملنےکا بتایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا ہےکہ عدالتی احکامات کے باوجود الیکشن کمیشن کو تاحال انتخابات کے لیے فنڈز نہیں مل سکے لہٰذا 14 مئی کو الیکشن کاانعقاد اب ممکن نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے جواب پر وزارت خزانہ سے  رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ کو نوٹس ارسال کردیا ہے۔ عدالت کے خصوصی پیغام رساں نے نوٹس وزارت خزانہ بھجوایا۔

 خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن کیلیے 21 ارب روپے کے اجرا کیلیے وزارت خزانہ کو 27 اپریل کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

متعلقہ تحاریر