سپریم کورٹ پریکٹس ایند پروسیجر بل 2023 سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ کا 8 رکنی بینچ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بل کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی بینچ بل کے خلاف دائر درخواستوں پر کیس کی سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں آٹھ رکنی بینچ 2 مئی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کی سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے 

ایشیائی ترقیاتی بینک نےمقامی آبادی کے اعتراضات کے بعد ملیر ایکسپریس وے سے ہاتھ کھینچ لیے

سی ایس ایس میں اردو، اسلامیات اور پاکستان افیئرز کے پرچے بھی ڈراؤنا خواب بن گئے

کیس کی سماعت کے حوالے سے رجسٹرار سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ، پاکستان بار کونسل کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان تحریک انصاف ، جمعیت العلمائے اسلام (ف) ، جماعت اسلامی ، مسلم لیگ (ق) سمیت 9 بڑٖی جماعتوں کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سپریم کورٹ پریکٹس ایند پروسیجر بل 2023 پر اعتراضات عائد کیے گئے اور انہوں نے منظوری کے لیے بل پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا۔ تاہم پارلیمان سے منظوری کے بعد اس بل کو قانون کی شکل دے دی گئی تھی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس بل کے خلاف ابتدائی سماعت پر فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک عدالت کوئی باقاعدہ فیصلہ جاری نہیں کرتی اس وقت تک بل پر عمل درآمد کو روکے رکھا جائے۔

متعلقہ تحاریر