وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ملک میں ڈالر کی شارٹج کا ذمہ دار پرویز الہیٰ کو قرار دے دیا

رانا ثناء اللہ کا جیو نیوز کا انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے دور اقتدار میں بوریاں بھر بھر کے ڈالر باہر بھیجے تھے جس کی وجہ سے ملک میں ڈالر کا بحران ہے۔

لو جی مارکیٹ میں نئی آگئی ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا ایک عجیب و غریب بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر وائرل ہورہا ، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں ڈالر بحران کے پیچھے چوہدری پرویز الہیٰ ہاتھ ہے۔ ان کے اس بیان کے پر ٹوئٹر پر دلچسپ تبصروں کا سیلاب امڈ آیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں اینکر پرسن شہزاد اقبال کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے اپنی دو ڈھائی ماہ کی حکومت میں بوریاں بھر بھر کر ڈالر باہر بھیجے جہازوں میں، جس کی وجہ سے ڈالر قابو نہیں آرہا ، جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور معیشت کی یہ حالت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کے مجرم اور فارن فنڈڈ پارٹی کے لیڈرسےمذاکرات کیوں کریں؟ اسعد محمود

سپریم کورٹ انتخابی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے وزراء کو 5 سال کےلیے نااہل قرار دے، اعتزاز احسن

ہارون نامی ٹوئٹر صارف نے وزیر داخلہ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے لکھا ہے کہ "جہالت کی انتہا ہے ویسے۔”

ساجد شعیب نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "اب تو ہنسی بھی نہیں آتی ان پر جناب۔”

محمد کاشف نامی ٹوئٹر صارف  نے لکھا ہے کہ "ن لیگی جہالت۔”

عامل پاشا نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "جو جوکر انکو لایا تھا وہ عبرت کا نشان بنا پھر رہا ہے دبئی میں، ان چوروں کا بھی یہی حشر ہونا ہے بہت جلد ان شاء اللہ۔”

فجر عمیر نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ ” گندی بندری کی اولاد جب تجھکو پتا تھا وو ڈالر بھیج رہا ہے تب اس وقت اسے کوئی نہیں پکڑا۔”

عبداللہ خان نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ ” ماڈل ٹاؤن کے قصائی @RanaSanaullahPK کی باتیں سنیں۔ بہت سیانے ہیں۔ اسحاق ڈار  کی وزارت بھی ان کو دینی چائیے۔”

دوسری جانب سیاسی تجزیہ کاروں نے رانا ثناء اللہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ وزیر داخلہ ہے ، آپ کی اجازت کے بغیر ایک ڈالر کوئی باہر نہیں لے جاسکتا ، آپ بوریوں کی باتیں کررہے ہیں ، چلیں اگر وہ لے کر جارہے تھے تو آپ کیا کررہے تھے ، پرویز الہیٰ ڈالر باہر بھیج رہے تھے آپ کچھ نہیں کرپارہے تھے اس کے پھر دو ہی مطالب ہوسکتے ہیں کہ یا تو آپ ان کے ساتھ ملے ہوئے تھے یا پھر آپ کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ کسی کو غیرقانونی کام سے روک سکیں۔

متعلقہ تحاریر