بھارتی نیول آفیسرز کی قطر کی جاسوسی کے معاملے پر پاکستان اپناموقف دینے سے گریزاں
بھارتی نیول افسران کی جانب سے قطر کی حساس دفاعی معلومات اسرائیل تک پہنچانے پر دوحہ نے سخت اقدامات اٹھالیے تاہم حکومت پاکستان اور ملکی میڈیا نے اس معاملے پر تاحال خاموشی اختیار کررکھی ہے جبکہ بھارتی میڈیا مسلسل جعلی خبروں کو پاکستان سے جوڑ رہا ہے

قطر میں بھارتی نیوی کے سابق اہلکاروں کی اسرائیل کے لیے جاسوسی کے معاملے پر دوحہ نے سخت ردعمل دیا ہے تاہم حکومت پاکستان نے تاحال اس حوالے سے کوئی واضح موقف اپنانے سے گریز کیا ہے ۔
خلیجی ملک قطر میں انڈین بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کے خلاف مبینہ جاسوسی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد دوحہ حکام نے بھارتی شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ 31 مئی تک ان کی نوکریاں ختم کردی جائیں گی ۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسران قطر میں اسرائیل کیلیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار
قطر نے گزشتہ سال نومبر میں بھارتی نیوی کے آٹھ ریٹائرڈ افسران کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ حکام نے اب بھارتی شہریوں کو کہا ہے کہ اپنی نوکریوں سے استعفیٰ دے دیں۔
بھارت نےسابق نیوی افسران کی گرفتاری کی باضابطہ تصدیق کی تھی ۔ ملزمان میں اعلیٰ ملٹری ایوارڈ یافتہ کمانڈر پرنیندا تیواری سمیت بحریہ کے چھ سابق کمانڈرز شامل ہیں جوسرائیل کیلئے جاسوسی کررہے تھے۔
بھارتی اخبار ’’دی ٹریبیون‘‘ کے مطابق انڈین نیوی کے اعلیٰ ملٹری ایوارڈ یافتہ کمانڈر پرنیندا تیواری سمیت 8 ریٹائرڈ افسران قطر میں الظاہرہ گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز میں ملازمت کر رہے تھے۔
بھارتی میڈیا اور دیگر عالمی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا کہ بھارتی نیول آفیسرز نے اطالوی ساختہ جدید ترین آبدوزیں خریدنے سے متعلق قطر کے خفیہ پروگرام کی تفصیلات اسرائیل کو فراہم کررہے تھے ۔
قطر نے جاسوسی کے معاملے پر سخت ردعمل اپنایا گیا ہے جبکہ عالمی میڈیا بھی دوحہ کے ساتھ کھڑا نظر آرہا ہے تاہم بھارت کا روایتی دشمن پاکستان تاحال اس حوالے سے کوئی موقف دینے سے گریزاں ہے۔
پاکستانی میڈیا نے بھی اس حوالے سے خاموشی اختیار کررکھی ہے جبکہ دوسری جانب بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان مخالف رویہ اپنائے ہوئے ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں متعدد جعلی خبروں کوپاکستان سے جوڑا گیا ۔
بھارت نے بڑے نیوز چینلز نے تالہ لگی قبر کو پاکستانی لڑکی کی قبر قرار دیا کہ والدین نے لاش سے جنسی زیادتی کے خوف سے قبر پر تالہ لگا دیا ہے جبکہ دراصل وہ قبر بھارتی شہر حیدر آباد دکن کے قبرستان کی تھی ۔
پاکستان میڈیا بھارتی نیوی اہلکاروں کی جانب سے قطر کے حساس دفاعی پروگرام کی جاسوسی کے معاملے پر مکمل چھپ سادھے ہوئے ہے جبکہ اس خبر کو اجاگر کرکے ہم دنیا کے بھارت کا اصل چہرہ دکھا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بھارت میں سڑکوں پر نماز عید پڑھنا بھی جرم بن گیا، سیکڑوں مسلمانوں پر مقدمات درج
حکومت پاکستان کو بھی قطر کی جاسوسی کے معاملے پر حکومتی موقف دینا چاہیے ۔ وزارت خارجہ نے تاحال اس حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے جبکہ وزیر اعظم بھی خاموش نظر آرہے ہیں۔
دوسری جانب سے دوحہ حکام نے اپنے حساس پروگرام کی اسرائیل کے لیے جاسوسی پر سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے بھارتی شہریوں کو 31 مئی تک اپنی نوکریوں سے استعفیٰ دینے کے حکم جاری کردیا ہے ۔
جاسوسی کے الزام میں گرفتار بھارتی نیوی کے افسران کے خلاف مقدمے کی مزید کارروائی 3 مئی بروز بدھ کو ہوگی ۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ عدالت کی جانب سے ملزمان کو سزائے موت سنائی جا سکتی ہے۔
دوحہ حکام نے انسانی ہمدری کے تحت گرفتار افسران کے اہلخانہ کو ان سے ملنے کی اجازت فراہم کی ہے ۔ اہلکاروں کے رشتہ داروں کے ہوائی سفر اور قطر میں قیام کا انتظام خیر سگالی کے جذبے کے تحت کیا گیا ۔