وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات ، ملکی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ

فوج کی اعلیٰ قیادت نے ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکورٹی صورتحال سمیت دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بریفنگ دی۔

منگل کے روز فوج کی اعلیٰ قیادت نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ملک میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات ، سیکورٹی فورسز پر حملوں اور سیکورٹی کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سیکورٹی اجلاس ہوا ، جس میں آرمی چیف عاصم منیر اور ڈی جی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ندیم انجم نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے 

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد گرفتار

ڈی آئی خان سیکورٹی فورسز کی کارروائی، بدنام زمانہ ٹی ٹی پی کمانڈر دو ساتھیوں سمیت ہلاک

اعلیٰ سطح کے سیکورٹی اجلاس میں ملک میں سلامتی کی صورتحال بالخصوص افغانستان کے ساتھ سرحد پر بڑھتے ہوئے واقعات پر بریفنگ دی گئی۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم کو تازہ ترین پیش رفت پر بھی بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سرحدی صورتحال سمیت دہشت گردی اور اس سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیر اعظم کو دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششوں میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرحدی سلامتی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ تحاریر