سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے محمد اسلم بھوتانی کی سربراہی میں 10 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ، کمیٹی جامع تحقیقات کے بعد رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حقائق کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کی سربراہی محمد اسلم بھوتانی کریں گے۔ کمیٹی میں شامل دیگر اراکین میں حسین طارق ، ناز بلوچ ، خالد مگسی ، افضل خان ، شاہدہ اختر ، محمد ابوبکر ، برجیس طاہر اور روحیل اصغر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے 

میرے دادا نے کراچی کی 70 فیصد زمین خرید لی تھی، نبیل گبول کادعویٰ

عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا”جرم“، گجرات میں پرویزالہٰی کے گھر چھاپہ

چیئرمین کمیٹی محمد اسلم بھوتانی کی سربراہی میں کمیٹی جامع تحقیقات کے بعد رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ اس حوالے سے نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Najam Saqib, son of ex-chief, constituted committee to investigate alleged audio.

نوٹی فیکیشن کے مطابق دس رکنی اپنی تحقیقات کے سلسلے میں کسی بھی تحقیقاتی ادارے سے مدد لے سکے گی۔ کیونکہ مبینہ آڈیو میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحب زادے نجم ثاقب پی ٹی آئی کی انتخابی ٹکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔ مبینہ آڈیو میں نجم ثاقب کی جانب سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لیے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے کا تقاضہ بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ 29 اپریل کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پنجاب کے عام انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر