صدر مملکت کو حریت کانفرنس کا خط؛ سرینگر میں جی20 اجلاس پر پاکستان سے مدد مانگ لی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر کےخط کے بعد وزارت خارجہ کو سری نگر میں مجوزہ جی 20 سربراہی اجلاس کے پیچھے بھارتی عزائم بے نقاب کرنے کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزارت خارجہ  کو ہدایت جاری کی ہے کہ بھارتی کی جانب سے سری نگر میں مجوزہ "جی20″سربراہی اجلاس کے پیچھے  نئی دہلی کے خفیہ عزائم بے نقاب کیے جائیں۔

صدر مملکت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر کےخط کے بعد وزارت خارجہ کو سری نگر میں مجوزہ جی 20 سربراہی اجلاس کے پیچھے بھارتی  عزائم بے نقاب کرنے کی کوششیں تیز کرنے  کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیے

سری نگر میں جی 20 اجلاس؛ پاکستان کی بھارتی اقدام کی شدید مذمت

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ صدر  مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر محمود احمد ساغر کا خط وزارت خارجہ  کو ارسال کردیا۔

صدر مملکت عارف علوی کے نام کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر محمود احمد ساغر کے خط میں  بھارتی کی جانب سے سرینگر میں  جی 20  ممالک کا سربراہی اجلاس بلانے پر پاکستان کی فوری توجہ مانگی  ہے ۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر  محمود احمد ساغر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ بھارت کشمیر کی بین الاقوامی اور قانونی حیثیت کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں جی20 سربراہی اجلاس کے انعقاد  سے بھارت جموں و کشمیر تنازعہ کے بارے میں ابہام پیدا کرنا چاہتا ہےجوکہ نئی دہلی حکومت کی مہم کا حصہ ہے ۔

کنوینر حریت کانفرنس نے کہا کہ جی 20 کانفرنس کے انعقا کا اقدام  نئی دہلی کی  کثیر الجہتی اور کثیر المحاذ مہم کا حصہ ہے ،بھارت اس تصور کو مضبوط کرنا  چاہتا ہے کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے۔

خط میں کہا گیاکہ بھارت دنیا کی توجہ اصل مسئلے سے ہٹانا اور زمینی حقائق چھپانا چاہتا ہے۔ اقوام متحدہ اوردیگر علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی جانب سے سفارتی کوششوں کی ضرورت ہے۔

  محمود احمد ساغر نے اپنے خط میں کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی ڈھٹائی سے خلاف ورزی کرتےہوئے 2019 میں یکطرفہ طور پرکشمیر کی خصوصی حیثیت کوتبدیل کیا۔

حریت کانفرنس کے کنوینر محمود احمد ساغرنے صدر مملکت کے نام خط میں کہا ہے کہ بھارت دنیا اور جی 20 ممالک کو یقین دلانے کے لیے جھوٹ بول رہا ہےکہ مقبوضہ علاقے میں سب ٹھیک ہے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکا  کی عمران خان پر توہین رسالت کے مقدمات کی مذمت، قانون کی منسوخی کا مطالبہ

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت نے متنازعہ علاقے میں نئی دہلی میں تعینات غیر ملکی سفیروں کے دوروں کا اہتمام کیا۔ دوروں کا مقصد دنیا  کو باور کرانا تھا کہ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے۔

کنوینر حریت کانفرنس کے مطابق پاکستان نے 22-24 مئی 2023 کو سری نگر میں جی 20  ٹورازم ورکنگ گروپ کی میٹنگ منعقد کرنے کے ہندوستان کے فیصلے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس محمود احمد نے صدر مملکت کے نام خط میں  امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے سیاسی اور سفارتی طاقت کو موثر طریقے سے استعمال کرے گا۔

متعلقہ تحاریر