نون لیگی رہنماؤں نے عمران خان کو عدالتوں سے مفرور شاطر ملزم قرار دے دیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ اور ملک احمد خان نے الگ الگ  پریس کانفرنس کرکے عدالتوں اور عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ، عطا تارڑ نے عمران خان کی ٹانگ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ شوکت خانم کے علاوہ کسی اسپتال جانے کو تیار نہیں ہوتے  ہیں

حکومتی جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ اور ملک احمد  خان نےعدالتی فیصلو ں کو جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے تنقید کی ہے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے عمران خان کو ایک شاطر مفرور ملزم قرار دیا جوعدالت سے ریلیف لینے کا ماہر ہے۔

یہ بھی پڑھیے

صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے معاشی اصلاحاتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار

نون لیگی رہنما ملک احمد خان نے بھی علیحدہ  نیوز کانفرنس سے خطاب میں سپریم کورٹ کے رویے اور فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے مقدمات میں نا انصافی کی گئی ہے ۔

وزیراعظم کے معاون ملک احمد خان نے کہا کہ عدالتوں نے ہماری جماعت کے خلاف دہرا معیار اپنایا ہوا ہے ،کرپشن کے عدم ثبوت کے باوجود ہماری قیادت کے خلاف فیصلے دیئے گئے ۔

ملک احمد خان نے کہا کہ ہماری قیادت کے خلاف مقدمات میں بارہا انصافی ہوئی، پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ کا کردار ادا کیا۔دوران کیس کچھ باتوں کو سمجھنے سے قاصر تھے۔

انہوں نے کہا کہ ججز کو ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلے دینے ہوتے ہیں مگر کہا جارہا ہے سیاسی جماعتیں مرضی کے فیصلے لینا چاہتی ہیں، چیف جسٹس  کہتے ہیں سیاست کی وجہ سے عدالتی ماحول آلودہ ہوا۔

دوسری جانب لیگی رہنما عطا تارڑنے سابق وزیراعظم عمران خان کی ٹانگ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک معمہ بن چکی ہے ،کبھی دائیں اور کبھی بائیں ٹانگ میں پلستر لگایا ہوتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 7 مقدمات میں 10 روزہ  ضمانت اور 2 میں توسیع دے دی

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک شاطر ملزم ہے جوکہ عدالتوں سے مفرور ہے اور   عدالتوں پر دباؤ ڈال  کر مرضی کی تاریخیں لینے کا ماہر ہوچکا ہے ۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کے فارن فنڈنگ کا کیس 6 سال تک چلتا رہا اب وہ عدالتوں سے ریلیف لینے کا ماہرہوچکا ہےعمران خان مختلف حیلے بہانوں سے کیسز کو طول دیتا رہتا ہے۔

لیگی رہنما نے عمران خان کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بزدلی کا کوئی علاج نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ٹانگ ایک معمہ ہے، وہ شوکت خانم کے علاوہ کسی اسپتال جانے پر تیار نہیں ہیں۔

متعلقہ تحاریر