ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کیس: سپریم کورٹ میں کل سماعت کے لیے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل صبح 11:30 بجے کیس کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک بھر میں ایک ہی دن میں انتخابات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت کل مقرر کر دی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل صبح 11:30 بجے کیس کی سماعت کرے گی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سپریم کورٹ کے 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کرانے کے فیصلے کو معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 7 مقدمات میں 10 روزہ  ضمانت اور 2 میں توسیع دے دی

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح کیس: گواہ عون چوہدری کا بیان قلمبند

الیکشن کمیشن نے یہ استدعا ایک علیحدہ درخواست کے ذریعے کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر نظرثانی کی درخواست پر فیصلہ آنے تک اپنا فیصلہ معطل کرے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ اگر فیصلہ معطل نہ کیا گیا تو الیکشن کمیشن کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔

اس سے قبل کمیشن نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کے اپنے حکم پر سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی۔

متعلقہ تحاریر