اے آر وائے کے صدر سلمان اقبال صدمے سے دوچار؛ بڑی بیٹی سمیعہ جہاں فانی سے کوچ کرگئیں

اے آر وائے نیوز کے سی ای او سلمان اقبال کی بڑی صاحبزادی سمعیہ سلمان دبئی میں انتقال کر گئیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سمعیہ سلمان کی نماز جنازہ اور تدفین کل دبئی میں ہی اداکی جائے گی

اے آر وائے ڈیجیٹل نیٹ ورک صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سلمان اقبال کی بڑی صاحبزادی سمعیہ سلمان دبئی میں انتقال کر گئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ دبئی میں ادا کی جائے گی ۔

اے آر وائے نیوز کے سی ای او سلمان اقبال کی بڑی صاحبزادی سمعیہ سلمان دبئی میں انتقال کر گئیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سمعیہ سلمان کی نماز جنازہ اور تدفین کل دبئی میں ہی اداکی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

اے آر وائے چینل پر گھر جیتنے والا شہری5سال بعد بھی انعام نہ ملنے پر عدالت پہنچ گیا

آئی پی ایل کی ٹیم کراچی کنگ کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے سلمان  اقبال کی بیٹی کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کی گئی۔مرحومہ سمیعہ، سلمان اقبال اور سبین کی اسپیشل  چائلڈ تھیں۔

اے آر وائے فیملی کی جانب سے  مرحومہ سمیعہ  کی روح کے لیے  ایصال ثواب کی درخواست کی گئی ہے۔ اہلخانہ  کے مطابق درحقیقت یہ خاندان کے لیے ایک اداس اور مشکل وقت ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے  اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کی بڑی صاحبزادی کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا  اور  ان کے درجات کی بلندی لواحقین کے صبر  کی دعا کی ۔

اے آر وائے نیوز کے اینکر پرسن وسیم بادامی نے بھی سمیعہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے سب سے بہت دعاؤں کی گزارش  کی ۔انہوں نے کہا کہ اللہ اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ تحاریر