سابق چیف جسٹس کے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات ایف آئی اے کرے  گی، اسلم بھوتانی

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اگر نجم ثاقب اور ٹکٹ ہولڈر مبینہ آڈیو سے متعلق اپنا ریکارڈ کرنا چاہتے ہیں تو کمیٹی کا پلیٹ فارم موجود ہے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ ، قومی اسمبلی کی  خصوصی کمیٹی نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کرے گی۔

رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی  خصوصی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ کمیٹی ایوان کی کارروائی سپریم کورٹ کو دینے سے متعلق فیصلے کرکے ایوان پارلیمان کو آگاہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے 

جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس: چیئرمین نور عالم خان اور سینیٹر محسن عزیز میں توں تکرار

اسلم بھوتانی کی سربراہی میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ اسلم بھوتانی کا کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کمیٹی کو دو مینڈیٹ ملے ہیں ، ایک تو سپریم کورٹ کو ایوان کی کارروائی دینے سے متعلق فیصلہ کرکے ایوان کو آگاہ کیا جائے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کمیٹی کی سفارشات پر حتمی فیصلہ لیں  گے۔

ان کا کہنا تھا دوسرا معاملہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے کا تحقیقات کرے گی۔

کمیٹی کے دیگر ارکان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے کی تحقیقات باقاعدہ طور پر ایف آئی اے سے کرائی جائیں گی۔

اس ضمن میں قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خط میں مطالبہ کیا جائے گا کہ ایف آئی اے اس مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کرکے رپورٹ کمیٹی کو پیش کرے۔ بعدازاں کمیٹی اپنی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ ایوان کو پیش کرے گی۔ اور مزید کارروائی تجویز کرے گی۔

چیئرمین کمیٹی اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ نجم ثاقب اور ٹکٹ ہولڈر مبینہ آڈیو سے متعلق اپنا موقف کمیٹی کے سامنے بھی دے سکتے ہیں۔ کیونکہ ہمارا مقصد تحقیقات سے انصاف کے تقاضے پورا کرنا ہیں۔

اسلم بھوتانی کا کہنا تھا ہم کسی شخص یا ادارے کے خلاف نہیں۔ بلکہ ہم خریدوفروخت کے خلاف ہیں۔

متعلقہ تحاریر