جیو سے فہیم صدیقی کے بعد مدثر سعید نوکری سے فارغ، اظہر حسین اور  اسائمنٹ ایڈیٹر محمد رضا کا نمبر بھی تیار

نیوز 360 کو ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ادارے مخالف کام کرنے والے ورکرز کا فائر کرنے کا فیصلہ خالصتاً میر شکیل الرحمان اور میر ابراہیم کا ہے۔

ملک کے سب سے بڑے نشریاتی ادارے جیو نیوز نے کراچی کے بیورو چیف فہیم صدیقی کو نوکری سے فارغ کرنے کے بعد سینئر ایگزیکٹو پروڈیوسر نیوز اسلام آباد مدثر سعید کو بھی فائر کردیا ہے ، تاہم جیو سے یہ پہلی اور آخری چھٹی نہیں بلکہ متعدد سینئر ورکرز کے سر پر نوکری سے فراغت کی  تلوار لٹکنے لگی ہے۔

جیو نیوز کے سابق بیورو چیف فہیم صدیقی جنگ اور جیو نیوز کے ملازمین اور صحافیوں کے حقوق کے لیے مسلسل سرگرم تھے جس بنا پر گذشتہ روز مالکان نے انہیں نوکری سے فارغ کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

جیو نیوز نے صحافیوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے والے فہیم صدیقی کو نوکری سے فارغ کردیا

نیوز 360 کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے مالکان فہیم صدیقی کو ادارے سے نکالنے کے بعد رکنے والے نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب سے کچھ دنوں کے بعد  سینئر ایگزیکٹو پروڈیوسر اظہر حسین کو فائر کیا جائے گا۔ اظہر حسین اس کمیٹی کے ممبر ہیں جو جیو کے ملازمین کے حقوق کے لیے آواز بلند کررہی تھی۔ کمیٹی کا بڑا مقصد ملازمین کو بروقت تنخواہیں دلوانا اور سیلیریز میں مہنگائی کی مناسبت سے اضافہ کروانا ہے۔

ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا ہے کہ اظہر حسین کے بعد اسلام آباد کے اسائمنٹ ایڈیٹر محمد رضا کا نام لگے گا۔ محمد رضا عاصمہ شیرازی کے شوہر مدثر سعید کے رائٹ ہینڈ مانے جاتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محمد رضا کی باری آئے گی مگر کچھ تاخیر سے باری آئے گی۔

ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا کہ ہے فائرنگ کا فیصلہ ہوا کب؟ جمعۃ  الوداع سے ایک روز قبل میر شکیل الرحمان امریکا سے پاکستان پہنچے۔ انہوں نے ایک ایمرجنٹ میٹنگ کی اپنے کارساز کے گھر پر۔ میٹنگ کے دوران انہیں وہ تمام ویڈیوز شواہد پیش کیے گئے جن میں ورکرز احتجاج کررہے تھے۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران میر شکیل الرحمان کو ڈاکومنٹری شواہد بھی دکھائے گئے۔ جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ لوگوں کو تو فوری طور پر ادارے سے فارغ کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق عید کی تمام تعطیلات کے دوران میر شکیل الرحمان اور میر ابراہیم نے پلاننگ کرتے ہوئے گزاری کہ ایکشن کہاں سے شروع کرنا ہے۔ اس ساری صورتحال میں ایم ڈی جیو نیوز اظہر عباس میر شکیل الرحمان اور میر ابراہیم سے شامل مشاورت نہیں رہے۔ ڈائریکٹر نیوز راجہ جواد اس سارے معاملے میں کہیں دکھائی نہیں دیے۔

ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا ہے یہ ورکرز کو فائر کرنے کی سیکریٹ پلاننگ براہ راست جیو نیوز کے مالکان نے کی ہے۔ مالکان نے یہ فیصلہ بھی کررکھا ہے کہ وہ عدالتی جنگ بھی لڑیں گے ، اور ادارے کے خلاف کام کرنے والے ورکرز کو فائر بھی کریں گے۔

فہیم صدیقی اور مدثر سعید کو ادارے سے فائر کرنے سینئر ایگزیکٹو پروڈیوسر اظہر حسین نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل افسوس کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے کہ "جیو نیوز میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔”

متعلقہ تحاریر