سابق وزیراعظم عمران خان کو نیب راولپنڈی کے دفتر میں منتقل کردیا
ذرائع کے مطابق سات رکنی میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا طبی معائنہ بھی کیا ہے۔ ڈاکٹرز نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے طبی معائنہ بھی کیا ہے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں پنجاب رینجرز نے نیب حکام کی موجودگی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا۔
پنجاب رینجرز نے گرفتاری کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نیب راولپنڈی کے دفتر میں منتقل کردیا ہے۔ چیئرمین نیب کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے لیے یکم مئی کو وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے ڈرٹی ہیری کا نام آشکار کردیا
ن لیگ خودکش جیکٹ پہن کر سپریم کورٹ پر حملہ کرنے جارہی ہے، بیرسٹر اعتزاز احسن
چیئرمین نیب کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے لیے وارنٹ گرفتاری آئی جی پنجاب کو بھیجے گئے تھے۔ وارنٹ گرفتاری نیب لاہور اور نیب راولپنڈی کو بھی بھیجے گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی کے دفتر میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے عمران خان کا طبی معائنہ بھی کیا ہے۔ ڈاکٹرز نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے طبی معائنہ بھی کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز عمران خان کی صحت سے متعلق اپنی رپورٹ چیئرمین نیب کو پیش کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ٹیم کی سربراہی ڈاکٹر فرید اللہ شاہ کررہے ہیں۔ میڈیکل بورڈ میں شعبہ میڈیسن ، شعبہ ہڈی و جوڑ اور امراض قلب کے ماہرین شامل ہیں۔ جنرل سرجری اور پیتھالوجی کے ڈاکٹرز بھی میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سی سی ایم او پولی کلینک ڈاکٹر امتیاز احمد میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں۔ شعبہ ریڈیالوجی کے ڈاکٹرز بھی 7 رکنی میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں۔









