عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی ورکرز کا لندن ، امریکا ، کینیڈا اور دیگر ممالک میں زبردست احتجاج

چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی حامیوں کی جانب سے لندن میں ایون فیلڈ ، کینیڈا ، امریکا ، واشنگٹن اور دیگر ممالک میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر ایک بڑا احتجاج ، جبکہ یوکے ، امریکا ، کینیڈا ، واشنگٹن میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر آگئی۔

پاکستان میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامیوں کی بڑی تعداد احتجاج کرتے ہوئے لندن میں ایون فیلڈ کے باہر پہنچ گئی ، اور انہوں نے شہباز شریف حکومت اور نواز شریف کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر عمران خان کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین احتجاج کے دوران عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے رہے۔ تاہم اس موقع پر لندن پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کےلیے سخت حفاظتی انتظامات کررکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیے 

اسلام آباد کی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو موصول نیب نوٹسز کو غیرقانونی قرار دے دیا

پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے، پی ٹی آئی کے مظاہرین عمران خان کی رہائی کے حق میں نعرے لگا رہے  تھے۔

القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہاتھوں گرفتار سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے پاکستان تحریک انصاف کے سینکڑوں  ورکرز امریکہ اور کینیڈا کی سڑکوں پر نکل آئےاور انہوں نے عمران خان کے حق میں زبردست احتجاج کیا۔ امریکہ اور کینیڈا میں بڑی تعداد میں لوگوں کے باہر آنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے تھے جن پر عمران خان کی رہائی کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے حکومت پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

مظاہرے کے دوران پارٹی کارکنان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے عمران خان کی  گرفتاری کے بعد ان کے اہل خانہ اور پی ٹی آئی قیادت کو گرفتار کرنے کےلیے چھاپے مار رہے ہیں۔

پی ٹی آئی مظاہرین نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی بے چینی کے نتیجے میں امریکا، برطانیہ اور کینیڈا نے اپنے شہریوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔

ٹریول ایڈوائزری میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور پاکستان کے سفر سے گریز کریں۔

ادھر پاکستان میں امریکا ، برطانیہ ، کینیڈا اور دیگر ممالک کے سفارتخانوں نے حفاظتی نقطہ نظر کے تحت اپنے شہریوں  کو غیر ضروری سفر سے منع کیا ہے اور زیادہ رش والی جگہوں پر جانے سے سختی سے منع کیا ہے۔

برطانیہ کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے بھی اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تمام سیاسی مظاہروں، بڑے ہجوم اور عوامی تقریبات سے گریز کریں

کینیڈین حکومت نے اسی طرح اپنے شہریوں اور سفارتی عملے سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں غیر متوقع سکیورٹی صورتحال کے باعث انتہائی احتیاط برتیں۔

متعلقہ تحاریر