پیغام ملا کہ میرے گھر کو بھی آگ لگائی جاسکتی ہے، چیف جسٹس نے مریم اورنگزیب کے بیان کی تصدیق کردی

گذشتہ روز مریم اورنگزیب نے پیشنگوئی کرتےہوئے کہا تھا کہ کس جج کا گھر نہیں بچے گا کوئی شخص گھس کر ان کے گھروں کو آگ لگا دے گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دے دیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے گھر جلانے کے پیغام موصول ہورہے ہیں۔ جبکہ اسی قسم کے الفاظ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنی پریس کانفرنس میں ادا کیے تھے۔

سابق وزیراعظم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ مجھے پیغام ملا، آپ کا گھر بھی جلایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

وزیراعظم شہباز شریف کے ٹوئٹ کے جواب میں عمران خان نے متعدد سوالات اٹھا دیئے

ٹی ایل پی نے احتجاج کی تاریخ تبدیل کردی، 22 مئی کو احتجاجی قافلہ کراچی سے روانہ ہوگا

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ناقابل یقین ہے کہ دونوں جانب سے بیانیہ جارحانہ ہوگیا، یقین نہیں آتا کہ کس قسم کی زبان استعمال کی جارہی ہے، مجھے۔

دوران سماعت عمر عطا بندیال نے بتایا کہ مجھے ایک دوست نے پیغام بھیجا کہ اگلا ہدف آپ کا گھر ہوسکتا ہے، پیغام میں کہا گیا۔ کہ آپ کے گھر کو بھی آگ لگائی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت سے کچھ دیر قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ کل کو اگر ججز کے گھروں میں گھس کر کوئی شخص آگ لگائے گا ، میں پیشنگوئی کررہی ہوں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ (ججز) کریں فیصلہ اس (عمران خان) کے خلاف ، کسی کا گھر نہیں بچے گا۔

متعلقہ تحاریر