علی بلال قتل کیس: عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے ایک اور ریلیف مل گیا

ضلِ شاہ قتل کیس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سربراہ پی ٹی آئی کی 50 ہزار کے مچلکے کے عوض 10 دن کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی بلال عرف ضلِ شاہ قتل کیس میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

ضلِ شاہ کو مبینہ طور پر لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران قتل کر دیا گیا تھا اور پنجاب پولیس نے عمران خان کو ان کے قتل کے مقدمے میں نامزد کیا تھا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ علی بلال عرف ضلِ شاہ کو پولیس نے قتل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے 

عمران خان کی رہائی: وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو عدالتی ناانصافی قرار دے دیا

القادر ٹرسٹ کرپشن کیس: عمران خان کی دو ہفتوں کے لیے عبوری ضمانت منظور

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 50,000 روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ایک ہی دن میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے ایک اور ریلیف فراہم کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے ضلِ شاہ قتل کیس سمیت چار مقدمات میں حفاظتی ضمانت پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالت اب بھی دیگر مقدمات میں ضمانت کے لیے دلائل سن رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا  ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے عدالتی احاطے کے باہر موجود تھی۔

متعلقہ تحاریر