پی ڈی ایم کا سپریم کورٹ کے باہر ممکنہ احتجاج، رجسٹرار نے متعلقہ اداروں سے سیکورٹی پر رپورٹ طلب کرلی

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل تمام جاعتوں نے پیر کے روز سپریم کورٹ کے سامنے احتجاجی دھرنے کی کال دے رکھی ہے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں سیکورٹی کی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ، اے آئی جی اسپیشل برانچ اور ڈی آئی جی آپریشن کو طلب لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے سیکورٹی کی صورتحال اور پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے اعلان کردہ ممکنہ دھرنے کے حوالے پر طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

رہنما تحریک انصاف اسد عمر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا

عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کے بے نظیر واقعات

رجسٹرار سپریم کورٹ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد پولیس کے حکام ، انتظامیہ کے حکام ، چیف کمشنر اسلام آباد ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ان کے ساتھ آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا ہے۔

اجلاس کے موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ، ایس ایس پی آپریشنز سمیت اسپیشل برانچ کے حکام کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں آئندہ سیکورٹی کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل تمام جاعتوں نے پیر کے روز سپریم کورٹ کے سامنے احتجاجی دھرنے کی کال دے رکھی ہے جبکہ سپریم کورٹ میں اسی روز اہم مقدمات کی سماعت بھی شیڈول ہے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے تمام متعلقہ حکام سے پیر کے روز سیکورٹی کا پلان طلب کرلیا ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کا حکم دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست کی سماعت ہو گی۔

متعلقہ تحاریر