مولانا فضل الرحمان کا چیف جسٹس کے استعفے تک سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا فیصلہ

حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے صدر اور امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نےچیف جسٹس  عمرا عطا بندیال کے استعفے تک سپریم کورٹ کے باہر اپنے ایک لاکھ کارکنوں کے ہمراہ دھرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ نون لیگ بھی احتجاجی حکمت عملی طے کرے گی

حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور جمعیت علمائے اسلام کے امیر  مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ  چیف جسٹس کے استعفے تک دھرنا جاری رہے گا ۔

حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے استعفے تک سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

خواجہ آصف کا اعلیٰ عدالتوں کو عمران خان کی سہولت کاری سے گریز کا مشورہ

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت سپریم کورٹ کے باہر اپنا احتجاجی دھرنا چیف جسٹس آف پاکستان کے استعفیٰ تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ دھرنے میں ایک لاکھ سے زائد کارکنان شرکت کریں گے۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق کوئٹہ اور کراچی سے کارکنوں کے قافلے کل روانہ ہوں گے جبکہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے جنوبی اضلاع سے قافلے پیر اپنے سے مقامات روانہ ہوں گے۔

پشاور سے درآمد قافلے کی قیادت مولانا عطاء الرحمان،کے پی کے سے قافلے کی قیادت اکرم درانی،سندھ سے راشد محمود سومرو اور  بلوچستان سے قافلے کی قیادت عبدالغفور کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کا 9 مئی کے بعد بننے والے مقدمات سے بچنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے بھی احتجاجی حکمت عملی طے کرنے کے لیے پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے جس میں لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کے تمام منتخب اراکین اسمبلی اور دیگر رہنماؤں کو اجلاس میں لازمی شرکت کے احکامات دیئے گئے ہیں جبکہ  اجلاس کی سربراہی مریم نواز کریں گے ۔

متعلقہ تحاریر