ملک کی موجودہ انتشار کی صورتحال کے پیش نظر کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب
9 مئی کے بعد ملک میں پیدا شدہ صورتحال پر انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اجلاس کو بریفنگ دیں گے۔
عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پھوٹنے والوں ہنگاموں اور جلاؤ گھیراؤ کے پیداشدہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان کی شرکت متوقع ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کا یہ اجلاس پہلے گزشتہ ہفتے ہونا تھا لیکن بعد میں اسے منگل تک ملتوی کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
چیف جسٹس کے خلاف جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کا 45 ہزار پاکستانیوں کو اسکالر شپس دینے کا اعلان
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ اجلاس میں انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بریفنگ دیں گے۔
یہ میٹنگ ایک سے زیادہ مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو ریلیف دینے کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کے احتجاج کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے حامیوں کے پرتشدد مظاہروں کے تناظر میں ہورہی ہے ، جو پی ٹی آئی کے سربراہ کی گرفتاری سے شروع ہوئے تھے۔