سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ضرورت پڑی تو کیس دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کریں گے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب قانون میں ترامیم بل کو چیلنج کرنے والی درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی خصوصی بینچ نے کی۔

یہ بھی پڑھیے 

اسلام آباد ہائیکورٹ سے فواد چوہدری کی ضمانت منظور، گرفتاری کے خوف سے دوبارہ عدالت پہنچ گئے

الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کو 23 مئی کو طلب کرلیا

سپریم کورٹ نے نیب ترمیمی بل کیس میں تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ نیب ترمیم کے خلاف درخواست پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے دائر کی تھی۔

دوان سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ وہ بتائیں کہ وہ کن بنیادوں پر ترامیم کو چیلنج کر رہے ہیں۔

تین رکنی بنچ نے عمران خان اور وفاقی حکومت کو تحریری تجاویز عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے کیس جلد ختم کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ضرورت پڑی تو کیس دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کریں گے۔

یہ کہتے ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

متعلقہ تحاریر