9 مئی کے واقعات: خواجہ محمد آصف نے عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا

صحافی نے خواجہ محمد آصف سے سوال کیا کہ کیا 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں عمران خان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ جس پر ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ تو انہوں نے بنایا تھا تلقین بھی انہوں نے کی تھی۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا ہے۔ کہتے ہیں پی ٹی آئی چیئرمین اقتدار کو اپنی وراثت سمجھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اسلام آباد میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلاؤ گھیراؤ کا منصوبہ عمران خان نے ہی بنایا تھا۔ شہداء کی توہین کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے 

عمران خان نے شہریوں سے پرامن احتجاج کے لیے تیار رہنے کی اپیل کردی

حکومت نے مجھے 10 سال جیل میں رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے، عمران خان نے لندن پلان بےنقاب کردیا

خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ منصوبہ انہوں نے بنایا تھا ، لوگوں کو تلقین انہوں کی ، کل پرسوں انہوں نے پھر سے فوج کی قیادت کو اٹیک کیا ہے۔ قوم کو چاہیے کہ وہ اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہو جائے ، اپنے شہداء کے ساتھ کھڑی ہوجائے۔ اپنے شہداء کو پروٹیکٹ کرے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ عمران خان کو پسند نہیں ہے ، عمران خان کو صرف ایک چیز پسند ہے کہ انہیں اقتدار دیا جائے۔

صحافی نے خواجہ محمد آصف سے سوال کیا کہ کیا 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں عمران خان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ جس پر ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ تو انہوں نے بنایا تھا تلقین بھی انہوں نے کی تھی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میانوالی میں 80 سے زائد جہاز کھڑے تھے، اگر یہ لوگ جہازوں کو جلاتے تو موجودہ معاشی حالت میں ہم 5 جہاز کو ریپلیس نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دوست ممالک پاکستان کے مفادات کے ساتھ کھڑے ہوں گے، دوست ممالک افراد کے مفادات کے ساتھ نہیں کھڑے ہوں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی ٹوٹنے کی وجوہات مختلف نظر آرہی ہیں، جو شخص شہداء کی توہین میں ملوث ہے وہ دنیا میں عبرت کا نشان بنے گا۔

متعلقہ تحاریر