احسن اقبال کا جرمن پارلیمنٹ اور جناح ہاؤس واقعہ کا موازنہ ؛ تاریخ سے نا بلدی ؟

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ جس طرح کمیونسٹوں نے 27 فروری 1933جرمن پارلیمنٹ پر حملہ کرکے نذر آتش کیا ویسا ہی عمل  جناح  ہاؤس  لاہور میں دہرایا گیا جبکہ جرمن پارلیمنٹ واقعے کا الزام اس وقت کی  ہٹلر حکومت  عائد کیا جاتا ہے

مسلم لیگ نون کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے 9 مئی کو کور کمانڈر ہاؤس لاہور کو نذر آتش کرنے کے واقعے کا 27 فروری 1933 کو جرمن پارلیمنٹ پر حملے سے موازنہ کیا ہے ۔

لیگی رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ جس طرح کمیونسٹوں نے27 فروری 1933جرمن پارلیمنٹ پر حملہ کرکے نذر آتش کیا ویسا ہی عمل  کور کمانڈر  لاہور میں دہرایا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور کا جناح ہاؤس جو کبھی قائد اعظم کے قبضے میں جانے ہی نہیں دیا گیا

احسن اقبال نے ٹوئٹر پرلورین بوسونالٹ کا  ایک مضمون شیئر کیا جس میں کمیونسٹوں کی جانب سے جرمن پارلیمنٹ  کو نذر آتش کرنے کے واقعے کی تفصیلات بیان کی گئیں ہیں ۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے اپنی ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا کہ  جرمن پارلیمنٹ میں آتشزدگی اور جناح ہاؤس لاہور میں نذر آتش کرنے کے واقعے  میں بہت سی مماثلتیں پائی جاتی  ہیں۔

لورین بوسونالٹ مضمون میں کہا گیا ہے کہ ہٹلر نے عوامی طاقت حاصل کرنے کے لیے غیر جمہوری عمل کیے اور عوام کو کمیونسٹوں کے خلاف  اکسایا اور ان پر حملے کروائے  گئے۔

لورین بوسونالٹ کے مطابق  1928 میں ہٹلر کے پاس عوامی حمایت نہیں تھی تاہم ہم خیال گروپ کی مدد سے 1933 میں اقتدار میں آیا جبکہ سوشل  ڈیموکریٹس  دوسرے نمبر رہی ۔

اقتدار میں آنے کے بعد ہٹلر نے مخالفین کے خلاف غیر قانونی اور غیر انسانی  عمل  دہرائے  جس سے ملک  میں سیاسی بے چینی بڑھی اور معاشی حالات مشکلات کا شکار ہوگئے  ۔

نازیوں نے  عوامی طاقت کو مزید بڑھانے کے لیے  مخالفین کے خلاف  کارروائیاں کی،اس دوران جرمن پارلیمنٹ کو نذر آتش کرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے الزام مخالفن پر لگایا گیا ۔

احسن اقبال کے مطابق  جناح ہاؤس لاہور کا واقعہ جرمن پارلیمنٹ سے ملتا جلتا ہے  تاہم جرمن پارلیمنٹ پر حملے کے وقت ہٹلر حکومت میں تھا اور یہ واقعہ  مخالفین پر ڈالا گیا ۔

تاریخ سے نابلد احسن اقبال صاحب کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس میں حکومت وقت نے آگ لگائی ہے  کیونکہ جب ہٹلر نے آگ لگوائی تھی تو وہ حکومت میں تھا۔

متعلقہ تحاریر