سپریم کورٹ ججز کا نیا روسٹر جاری، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کسی بینچ میں شامل نہیں
رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے سات بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

سپریم کورٹ نے 22 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مسلسل چھ ہفتوں سے کسی بھی بینچ کا حصہ نہیں۔
رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے سات بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔
مزید تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئندہ ہفتے بھی چیمبر ورک کریں گے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مسلسل چھ ہفتوں سے کسی بھی بینچ کا حصہ نہیں بنے۔
بینچز کی تقسیم
بینچ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
احسن اقبال کا جرمن پارلیمنٹ اور جناح ہاؤس واقعہ کا موازنہ ؛ تاریخ سے نا بلدی ؟
پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے بلوائیوں کے خلاف فوجی عدالتوں کی حمایت کردی
بینچ نمبر دو میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل ہوگا۔
بینچ نمبر تین جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا۔
بینچ نمبر چار میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہوں گے۔
بینچ نمبر پانچ جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل ہوگا۔
بینچ نمبر چھ میں یحیٰی آفریدی اور جسٹس مظاہر نقوی شامل ہوں گے جبکہ بینچ نمبر سات میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللّٰہ پر مشتمل ہوگا۔
دن ساڑھے گیارہ بجے کے بعد بینچ نمبر دو میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس امین الدین خان شامل ہوں گے