ایف آئی اے نے کرپشن کیس میں انکوائری کےلیے چیئرمین نادرا کو طلب کرلیا

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے چیئرمین نادرا پاکستان کے خلاف کرپشن کیس میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔

نادرا کے ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کے انکشافات کے بعد فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیئرمین نادرا کے اثاثوں کی معلومات حاصل کر لیں۔ اینٹی کرپشن یونٹ طارق ملک کے اثاثوں کی چھان بین کر رہا ہے۔

نادرا کنٹریکٹ میں مبینہ کرپشن کے انکشاف کے بعد چیئرمین طارق ملک کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اثاثوں کی معلومات حاصل کر لیں اور نادرا ٹھیکوں کا ڈیٹا بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

نیب کی طلبی: عمران خان کا ذاتی حیثیت میں پیش ہونے سے انکار، 22 مئی تک ضمانت پر ہوں

صدر مملکت کا احسن اقدام؛  ہراسانی کا شکار خاتون ملازمہ کو جبری ریٹائر کرنے کا حکم معطل کردیا

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے نادرا کے ٹھیکے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے نادرا کے چیئرمین محمد طارق ملک کو 19 مئی کو طلب کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپشن کے انکشاف کے بعد نادرا ہیڈ کوارٹر سے ریکارڈ بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے، نادرا کے ٹھیکے میں 3 کروڑ ڈالر کی مبینہ کرپشن کی گئی۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق نادرا نے یہ ٹھیکہ ایک پسندیدہ بین الاقوامی کمپنی کو مہنگے داموں دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر