ژوب: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے میں دھماکہ، 1 شخص جاں بحق ، 5 زخمی
سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں امیر جماعت اسلامی محفوظ رہے ہیں۔
ژوب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکےمیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق محفوظ رہے ہیں۔ دھماکے کے فوری بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور ہائی کورٹ نے عمران ریاض کی بازیابی کے لیے آئی جی پنجاب کو 24 گھنٹے کی مہلت دے دی
لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور باقی صوبائی قیادت بھی محفوظ رہی ہے۔ تاہم مزید کتنا جانی نقصان ہوا ہے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر خودکش حملہ
آج ژوب میں جلسہ عام سے خطاب کے لیے موجود تھے
امیر جماعت کو قافلے کی صورت میں لے جایا جا رہا تھا، خودکش حملہ آور نے اس دوران دھماکہ کیا
سراج الحق اس حملے میں محفوظ رہے
جماعت اسلامی کے 7 کارکنان زخمی ہیں، 4 کی حالت نازک ہے
امیر جماعت…— Jamaat e Islami Pakistan (@JIPOfficial) May 19, 2023
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ژوب بازار میں جماعت اسلامی کا جلسہ تھا جس میں شرکت کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد پہلے سے موجود تھی جبکہ سراج الحق قافلے کے جلسے میں شرکت کےلیے تشریف لارہے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چونکہ ژوب کا علاقہ ایک دور دراز کا علاقہ ہے ، اس لیے دھماکے کی جگہ پر ابھی بم ڈسپوزل ٹیمیں نہیں پہنچی ہیں ، اس لیے یہ کہنا ہے کہ دھماکہ کیس نوعیت کا تھا اور کتنا بارودی مواد استعمال کیا گیا قبل ازوقت ہوگا۔
جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ’امیر جماعت اسلامی سراج الحق آج کوئٹہ پہنچے تھے اور ژوب میں جلسے میں شرکت کے لیے ژوب جا رہے تھے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’جب وہ ژوب میں داخل ہو رہے تھے اور ان کا استقبال کیا جا رہا تھا، اسی دوران ایک آدمی نے خود کو اڑایا‘۔
قیصر شریف نے کہا کہ ’خود کش حملے میں تمام لوگ محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ابتدائی اطلاع کے مطابق چند گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے اور متعدد کارکن زخمی ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’جماعت اسلامی کی قیادت محفوظ ہے‘۔









