وفاقی کابینہ کا 9 مئی کے شرپسندوں کے خلاف ’زیرو ٹالرنس پالیسی‘ اپنانے کا عزم

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی کابینہ نے جمعہ کے روز 9 مئی کو رونما ہونے والے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف "زیرو ٹالرنس پالیسی” اپنانے اور ‘امن و امان’ برقرار رکھنے کے غیر متزلزل اور پختہ عزم کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا ، جس میں اس وقت ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جمعہ کے روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس تین نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ کیا اور کئی اقدامات کی توثیق کی گئی۔

اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیش آنے والے واقعات کی شدید مذمت کی۔

وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے 

پنجاب کی نگراں حکومت نے زمان پارک میں کریک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی 70 کارکنان کی نظربندی کو کالعدم قرار دے دیا

مزید برآں، وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں ایسے شرپسندوں کے خلاف ’زیرو ٹالرنس پالیسی‘ پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کابینہ کے ارکان نے ملٹری کورٹس میں ملٹری پراپرٹیز کے ٹرائلز چلانے پر اظہار خیال کیا جب کہ سول کورٹس میں سول پراپرٹیز کے ٹرائل چلائے جائیں گے۔

اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق 2022 سے 2027 کے عرصے کے لیے قومی اسپورٹس پالیسی کی منظوری دی گئی۔

میٹنگ کے ایجنڈے میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) سے متعلق معاملات پر بحث بھی شامل ہے – ایک سرکاری ادارہ جو ملک کے تجارتی جہازوں کے قومی بیڑے کے انتظام اور آپریٹنگ کا ذمہ دار ہے۔

مزید برآں، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی باضابطہ منظوری اور توثیق کی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران بتایا کہ وزیراعظم ہفتے کے روز پشاور کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کا دورہ کریں گے، جسے 9 مئی 2023 کو ہونے والے حملے میں شدید نقصان پہنچا تھا۔

اپنے دورے کے دوران، وزیر اعظم عمارت کو پہنچنے والے نقصان اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم کو دورے کے موقع پر جامع بریفنگ بھی دی جائے گی۔

اس کے بعد شہباز شریف گورنر ہاؤس روانہ ہوں گے، جہاں انہیں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر