شہید ارشد شریف کی دستاویزی ”بیہائنڈ کلوزڈ ڈورز“ایپل ٹی وی پر ریلیز

اس دستاویزی فلم مبینہ طور پر شریف خاندان کی کرپشن کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی گئی ہے، جلد نیٹ فلکس اور ایمازون پرائم پر بھی ریلیز ہوگی۔

کینیا میں شہید کیے گئے پاکستانی صحافی  ارشد شریف کی تیار کردہ دستاویزی فلم” بیہائنڈ کلوزڈ ڈورز“ ایپل ٹی وی پر جاری کردی گئی ہے۔

 دستاویزی فلم بیہائنڈ کلوزڈ ڈورز مبینہ طور پر شریف خاندان کی کرپشن کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عدالت عظمیٰ  نے ارشد شریف قتل کیس کی اسپیشل جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کردی

ارشد شریف قتل کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ کون لیک کررہا ہے؟ جویریہ صدیق کا سوال

سینئر صحافی عرفان ہاشمی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ یہ دستاویزی فلم ایپل ٹی وی پر جاری کردی گئی ہے جبکہ  فلم جلد دنیا بھر میں نیٹ فلکس اور ایمزون پرائم پر بھی دستیاب ہوگی۔

عرفان ہاشمی نے مزید کہا کہ اس دستاویزی فلم کا جاری ہونا ان تمام ناقدین کیلیے جواب ہے جو اس پر تنقید کرتے اور اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیتے تھے۔انہوں نے مزید لکھاکہ ارشد تمہیں بڑی اسکرین پر دیکھ کر اچھا لگا۔ عرفان ہاشمی نے اپنے ٹوئٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو بھی مخاطب کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر