این ڈی ایم اے نے ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی
این ڈی ایم اے نے اپنی الرٹ میں کہا ہے کہ لوگ بارشوں کے دوران احتیاط برتیں ، کیونکہ آئندہ ہفتے گرچ چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکموں کو ایک اہم ایڈوائزری الرٹ جاری کرتے ہوئے ان پر زور دیا ہے کہ وہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تیاری کے اقدامات کو ترجیح دیں۔
یہ اقدام پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی جانب سے جاری ہونے والے الرٹ کے بعد جاری کیا گیا جس میں آئندہ ہفتے گرچ چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محمکہ موسمیات نے 22 مئی سے 26 تک ملک کے مختلف حصوں میں تیز بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔
پی ایم ڈی کے الرٹ کے بعد این ڈی ایم اے نے اپنی ایڈوائزری رپورٹ میں کہا ہے کہ مغربی ہوائیں کا سسٹم ملک کے اندر داخل ہورہا ہے جو ملک بھر میں بارشوں کا سبب بنے گا۔
یہ بھی پڑھیے
9 مئی کے واقعات: پنجاب حکومت بغیر تحقیق کے پرچے کاٹنے لگی
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے پاس کیا آپشنز بچے ہیں؟
پی ایم ڈی نے الرٹ میں ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم 22 مئی کو ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔
بارشوں سے ملک کے مختلف حصوں میں جاری شدید گرمی کی لہر میں کمی واقع ہوگی۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے ملک کے بالائی وسطی علاقوں کے رہائشیوں کے لیے امید کی کرن روشن کر دی ہے کیونکہ وہ آنے والے دنوں میں بارش کی توقع رکھتے ہیں۔
پی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے ساتھ ان علاقوں میں آنے والے ہفتے کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
تازہ ترین پیشگوئی کے مطابق چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، پشاور، نوشہرہ، صوابی، مردان، اور کوہاٹ سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا زیادہ امکان ہے۔
مزید برآں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، اور پنجاب کے متعدد علاقوں جیسے سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور بھکر میں 23 سے 26 مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح بلوچستان اور بالائی سندھ میں 22 سے 24 مئی تک بارش ہوسکتی ہے۔
پی ایم ڈی کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری شدید گرمی کی لہر میں ان متوقع بارشوں سے کمی آنے کا امکان ہے۔