کے پی، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا اور وفاقی دارالحکومت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
پیر کے روز اسلام آباد ، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چترال اور گردونواح میں صبح گیارہ بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ کوہ ہندوکش رینج تھا۔
یہ بھی پڑھیے
جنسی ہراسانی کیس؛ صدر عارف علوی نے جی ایم پی ٹی وی خالد محمود لکھن کی سزا برقرار رکھی
صدر مملکت کا احسن اقدام؛ ہراسانی کا شکار خاتون ملازمہ کو جبری ریٹائر کرنے کا حکم معطل کردیا
جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 90 کلو میتر تھی۔ گلگت بلتستان کے علاقے گیزر، لوئر دیر اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں لوگ اپنے دفاتر، گھروں اور بازاروں سے باہر نکل آئے۔
دوسری جانب این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ابھی تک کسی مالی یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔