حکومت کی ریاست مخالف سرگرمیوں پر ریٹنگ ایجنسی میڈیا لاجک کو بندکرنیکی تیاری
وزارت داخلہ نے چیف سیکریٹری پنجاب کو مراسلہ ارسال کرکے کمپنی کا آپریشن فوری طور پر روکنے کی سفارش کردی۔
حکومت نے مبینہ طور پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر نجی ٹیلی وژن چینلز کو ریٹنگ جاری کرنے والی ایجنسی’میڈیا لاجک ‘ کو بند کرنیکی تیاری شروع کردی۔
وفاقی وزارت داخلہ نے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ کر فوری طور پر’میڈیا لاجک‘کا آپریشن رکوانے کی سفارش کردی۔
یہ بھی پڑھیے
خدیجہ شاہ کی پورے’ بندوبست‘ کے ساتھ گرفتاری ایک نہیں دو پاکستان کی مثال بن گئی
اینٹی کرپشن حکام نے عمران خان کی بہن کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
نیشنل ایکشن پلان کے سیکشن افسر ڈاکٹر رائے نعیم نواز کی جانب سے چیف سیکریٹری پنجاب کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ میسرز میڈیا لاجک پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی ہے جس سے سلامتی کے سنگین خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
مراسلےمیں چیف سیکریٹری پنجاب سے درخواست کی گئی ہے کہ وزارت داخلہ کو مطلع کرتے ہوئے اس کمپنی کے کام اور کارروائیوں کو فوری طور پر روک دیا جائے۔