بول چینل کے مالک شعیب شیخ کی اہلیہ کو ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عائشہ شعیب کی والدہ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ، جس کی وجہ سے وہ اپنی والدہ کو دیکھنے کے لیے دبئی جارہی تھیں۔
صحافت پر شہباز حکومت کا ایک اور حملہ ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے حکام نے بول نیوز چینل کے مالک شعیب شیخ کی اہلیہ عائشہ شعیب شیخ کو حراست میں لےکر لیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومتی لائن پر چلنے سے انکار کیا گیا تو بول چینل کو بند بھی کیا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے حکام نے شعیب شیخ کی اہلیہ عائشہ شعیب شیخ کو حراست میں لے لیا ہے ، عائشہ شعیب کو ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت کی ریاست مخالف سرگرمیوں پر ریٹنگ ایجنسی میڈیا لاجک کو بندکرنیکی تیاری
وہ آپ کو نہیں چھوڑیں گے جب تک آپ پریس کانفرنس نہیں کرتے، عدالت کے اسد عمر نظربندی کیس میں ریمارکس
ایف آئی اے حکام نے شعیب شیخ صاحب کی اہلیہ عائشہ شعیب شیخ جو کہ اپنی بیمار والدہ کی عیادت کے لیے دبئی جارہی تھیں انکو جہاز سے اتار لیا اور اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عائشہ شعیب شیخ کا نام نہ تو ای سی ایل میں تھا اور نہ ہی ان کا نام اسٹاپ لسٹ پر تھا۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عائشہ شعیب کی والدہ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ، جس کی وجہ سے وہ اپنی والدہ کو دیکھنے کے لیے دبئی جارہی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے حکام نے عائشہ شعیب شیخ کو جہاز سے اتارنے کے بعد ساڑھے پانچ گھنٹے تک ایئرپورٹ پر رکھا اور اس کے بعد انہیں لے کر روانہ ہو گئے۔
بول نیوز چینل کے مالک شعیب شیخ کی اہلیہ کو کس کے حکم پر اور کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے ابھی تک نہیں بتایا جارہا ہے۔
ایئرپورٹ حکام عائشہ شعیب شیخ سے متعلق کچھ بتانے سے گریزاں ہیں۔ انہیں غیر قانونی طور پر روکا گیا ہے۔ متعلقہ حکام یہ بتانے سے گریزاں ہیں کہ انہیں روکنے کا حکم کس نے دیا۔