احد چیمہ کو بھی آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں کلین چٹ مل گئی

نیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی نے ہاؤسنگ پراجیکٹ میں کوئی مالی فائدہ نہیں اٹھایا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی احد چیمہ کو بھی آشیانہ ہاؤسنگ پراجیکٹ میں کلین چٹ دے دی ہے۔ نیب حکام نے اپنا جواب احتساب عدالت میں جمع کرادیا۔

نیب حکام کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ احد چیمہ نے آشیانہ ہاؤسنگ پراجیکٹ میں کوئی مالی فائدہ نہیں اٹھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے 

اپنے لوگوں سے کہیں کہ پارلیمنٹ میں سخت الفاظ استعمال نہ کریں، چیف جسٹس کی اٹارنی جنرل کو ہدایت

پاکستان میں سب کو یکساں حقوق اور تحفظ حاصل نہیں، گیلپ اینڈ گیلانی سروے

نیب حکام نے اپنی جمع کرائے گئے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے تمام معاہدوں پر قانون کے مطابق دستخط کیے گئے۔

نیب کے جواب میں کہا گیا کہ احد چیمہ پر 32 کنال اراضی بطور رشوت لینے کا الزام بھی ثابت نہیں ہو سکا۔

جواب میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ سنائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نیب نے وزیراعظم شہباز شریف کو ہاؤسنگ اسکینڈل میں کلین چٹ دے دی تھی۔

نیب کی رپورٹ کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے دینے میں شہباز شریف کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ آشیانہ پراجیکٹ میں قومی خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وزیراعظم شہباز شریف نے ذاتی طور پر کوئی مالی فائدہ بھی نہیں اٹھایا تھا۔

متعلقہ تحاریر