شہدائے پاکستان ہمارا عظیم اثاثہ ہیں، انکی توہین نہیں کرنے دی جائے گی، پاک فوج

پاکستانی قوم فخر اور پختہ عزم کرتی ہے کہ وہ اپنے شہدا اور ان کے قابل فخر خاندانوں کی  مقروض رہے گی، شہدا ہمارا فخر تھے، ہیں اور رہیں گے، چاہے کچھ بھی ہو جائے، آئی ایس پی آر کو یوم تکریم شہدائے پاکستان پر پیغام

ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا  جارہا ہے۔اس موقع پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ شہدائے پاکستان ہمارے ہیرواور  عظیم اثاثہ ہیں،کسی کو ان کی توہین نہیں کرنے دی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس، ریٹائرڈ سروسز آفیسرز اور سول سوسائٹی کے نمائندے شہدا پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے فرض کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے

جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

عمران خان نے پیچھے ہٹنے کے لیے حکومت کے سامنے دو شرائط رکھ دیں

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے  کہ ملک و  مادر وطن کی سالمیت، خودمختاری اور عزت کیلیے شہدا کی قربانیاں لازوال اور وطن عزیز کی آنے والی نسلوں کیلیے مشعل راہ ہیں۔  دشمنان پاکستان کے شیطانی پروپیگنڈے سے قطع نظر انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آج   پوری قوم کے لیے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سول سوسائٹی کے ہر شہید کو یاد کرنے اور خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے قیام پاکستان کے مقصد اور نظریے کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں جس۔

بیا ن میں مزید  کہا گیا  ہےکہ شہدائے  پاکستان ہمارے ہیرو اور عظیم اثاثہ ہیں، جن کی لازوال قربانیوں کی کبھی کسی کو توہین نہیں کرنے دی جائے گی ۔ پاکستانی قوم فخر کرتی ہے اور پختہ عزم کرتی ہے کہ وہ  اپنے شہدا اور ان کے قابل فخر خاندانوں کی  مقروض رہے گی، شہدا ہمارا فخر تھے، ہیں اور رہیں گے، چاہے کچھ بھی ہو جائے۔

متعلقہ تحاریر